Dulhan Ki Tayari Kaisi Ho - Article No. 1931

Dulhan Ki Tayari Kaisi Ho

دُلہن کی تیاری کیسی ہو ؟ - تحریر نمبر 1931

دُلہن کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ اسے اپنی جِلد اور بال کی صحت کا خیال کب سے کرنا چاہیے ۔بیوٹی ایکسپرٹس مشورہ دیتے ہیں کہ

منگل 4 دسمبر 2018

راحیلہ مغل
شادی کا دن زندگی کا سب سے اہم دن ہوتا ہے ۔لڑکیاں تو اس دن کیلئے اپنی پوری زندگی انتظار کرتی ہیں ۔منصوبے ترتیب دیتی ہیں ۔فیشن میگزین کی مدد سے نئے اور مقبول فیشن پر نظر رکھتی ہیں ۔شادی کا جوڑا کیسا ہوگا ؟اس کے ساتھ زیور کیسا بنے گا ؟پھول کس رنگ کے ہونگے ؟دو پٹہ لینے کا انداز،میک اپ ،بالوں کا جوڑا ،ہاتھ کی مہندی اور پیروں کے پائل غرض ہر چیز پہلے ہی طے کرلی جاتی ہے ۔


لیکن یہ سب تو حسن ودلکشی کو چار چاند لگانے کے سامان ہیں ۔اصل خوبصورتی تو اچھی صحت میں چھپی ہے جو جلد اور بالوں سے ظاہر ہوتی ہے ۔اور بات جب دُلہن کے بالوں اور جلدکی ہوتو اچھی طرح سوچنے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
اس سلسلے میں ایک دُلہن کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ اسے اپنی جِلد اور بال کی صحت کا خیال کب سے کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

بیوٹی ایکسپرٹس مشورہ دیتے ہیں کہ ایک دُلہن کو اپنی شادی سے چھ ماہ پہلے اپنی جلد اور بالوں کا خیال شروع کردینا چاہئے۔


اس آرٹیکل میں اُن خواتین سے مخاطب ہیں جن کی شادی ہونے والی ہے ۔اُنھیں ہم بتائیں گے کہ آپکی شخصیت کے مطابق بہترین ہر کام اور اسٹائل کونسا ہے اور شادی سے پہلے جِلد کا خیال رکھنے کا بہترین طریقہ کیا ہے ؟
بالوں کو ہےئر کلر شخصیت کو منفرد روپ عطا کرتا ہے ۔اس لئے شادی کے روپ میں چار چاند لگانے کیلئے ان کا انتخاب سوچ سمجھ کرکریں ۔
آج ہےئر کلر اور ہےئر اسٹائل کی وسیع رینج دستیاب ہے لیکن آپ اپنی شخصیت اپنے چہرے مہرے کے مطابق ہی انتخاب کرکے کامیابی حاصل کر سکتی ہیں ۔آپ کے لیے چھوٹے بال مناسب ہیں یا بڑے بالوں کا رنگ قدرتی ہونا یا آپ کی جلد اور شادی کے جوڑے کے عین مطابق ۔یہ سب باتیں جاننے کیلئے آپ کو تھوڑی محنت تو کرنا ہو گی ۔لیکن یقین جا نیے جب آپ اپنی جلد ،اپنے بال ،اپنی رنگت،اپنی شخصیت،اپنی دلچسپی کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کریں گی تو بہترین نتائج حاصل کرناناممکن نہ ہوگا۔

بالوں کیلئے ہےئر کلر منتخب کرنے کے بعد یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا برائیڈل لک کیا ہوگا۔ مشرقی روایت کے مطابق آن بان اور شان سے تیار ہونے والی دُلہن کو سُرخ رنگ کے گہرے شیڈز چیری اور کو پر منتخب کرنی چاہیے۔آپ ان بالوں کو دلکش انداز میں ہائی لائٹ کے طور پر بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔
ماڈرن دُلہن :
جب ہم ماڈرن دُلہن کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے خیال آتا ہے کہ اس دُلہن کے بال چھوٹے ہونگے اور اس کا لباس مغربی طرز کا ہو گا ۔
لیکن ماڈرن دُلہن کا مطلب وسیع ہے ۔یہ رواج اور ثقافت کو خاص انداز میں اپنانے کا نام ہے ۔شادی کے دن کیلئے جیسا انداز منتخب کیا جائے گا ۔ساری تیاری اسکے مطابق ہی کی جائے گی ۔
مشرقی رنگ وادب کی مالک لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بالوں کو قدرتی رنگت سے مختلف رنگ اپنائیں ۔بہترہے کہ دھیمے اور نرم شیڈز استعمال کریں ۔دھیمے شیڈز آپ کی شخصیت کو خوبی سے نکھارنے کا سبب بنتے ہیں ۔
اس لیے کوشش کریں کہ ہمیشہ دھیمے مگر گہرے شیڈز استعمال کریں ۔ہےئر ایکسپرٹ کا مشورہ ہے کہ اگر آ پ کے بالوں کی لمبائی کندھے تک یا اس سے کچھ زیادہ ہے تو بالوں کو تکونی پینل کے انداز میں رنگ لیجیے۔
سادگی سے سجی دُلہن:
ہےئرایکسپرٹ یوں تو کئی دلفریب رنگوں کو بالوں پر آزمانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔لیکن یہ بھی اہم ہے کہ آپ اپنی تیاری میں سادگی کی اہمیت مد نظر رکھیں ۔
اگر آپ اپنے بالوں کا رنگ تبدیل کرنا نہیں چاہتیں یا قدرتی رنگ سے مختلف رنگ کو بورے بال رنگ لینے کیلئے استعمال نہیں کرنا تو آپ کے لیے بہترین آپشن یہ ہے کہ آپ بالوں کے سرے کو دھیمے سے رنگ لیں ۔
شادی کی تیاری میں جِلد کا خیال سب سے اہم ہے ۔اس لیے ماہر ین کا مشورہ ہے کہ چھ ماہ پہلے سے اسکن کےئر روٹین کا آغاز کردیں ۔
آخر میں ایک اہم بات یادرکھیے کہ ڈائٹنگ نہ کریں ۔اکثر لڑکیاں شادی پر اپنا وزن کم کرنے کے لئے اتنی بے تاب ہوتی ہیں کہ کھانا چھوڑ دیتی ہیں ۔وزن کم کرنا اچھی بات ہے لیکن اس کیلئے 6ماہ قبل ہی اپنے آپ کو فٹ رکھیں ،واک کریں ۔باقاعدگی سے ورزش کریں اپنی صحت بہترین رکھیں اس طرح آپ کی جِلد بھی بہترین لک دے گی ۔

Browse More Bridal Makeup - Wedding Makeup

Special Bridal Makeup - Wedding Makeup article for women, read "Dulhan Ki Tayari Kaisi Ho" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.