Khobsorat Dulhan Banne K Gur - Article No. 2294

Khobsorat Dulhan Banne K Gur

خوبصورت دلہن بننے کے گُر - تحریر نمبر 2294

آپ کو بھی اپنی شادی کے موقع پر اپنے آپ کو خوبصورت اور پرکشش دکھانے کے لئے پوری کوشش کرنی چاہیے

ہفتہ 22 فروری 2020

رابعہ گل
آپ کو بھی اپنی شادی کے موقع پر اپنے آپ کو خوبصورت اور پرکشش دکھانے کے لئے پوری کوشش کرنی چاہیے بلکہ آپ کو خوبصورت اور پُر کشش نظر بھی آنا چاہیے۔ شہناز حسین جو کہ انڈیا کے حسن کی صنعت کی بے تاج ملکہ ہیں خوبصورت دلہن بننے کے بارے میں لکھتے ہیں ،ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی شادی کے دن جو کہ اس کی زندگی کا اہم ترین دن ہے وہ زبردست خوبصورت اور پر کشش نظر آئے ،شادی کے دن پر کشش نظر آنے کے لئے آپ کو خود پر کم از کم ایک ماہ سے قبل ہی توجہ دینی شروع کرنی ہو گی کیونکہ اندرونی صحت اور بیرونی صحت خوبصورتی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

ڈائٹ غذا
آپ کی جلد آپ کی طبعی اور ذہنی حالت کی بہت سچی عکاس ہوتی ہے آپ کی جلد اور بالوں کی صحت ان تمام جزئیات پر منحصر ہے جو کہ آپ کا جسم حاصل کرتاہے ،تمام مناسب جزئیات کے جسم کو ملنے پر ہی آپ کی جلد صحت مند اور بے داغ اور آپ کے ہاں چمک دار نظر آسکتے ہیں جلد اور بالوں کی کئی مشکلات صرف غذا کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں آپ کی روز مرہ کی غذا میں کچی اور تازہ سبزیوں اور پھلوں کا شامل ہونا لازمی ہے دلہن کو یہ بھی چاہئے کہ وہ روز مرہ کی غذا سے ہٹ کر کچھ الگ استعمال کرے جیسے کہ سیریلز ،شہد ،دہی اور تازہ رس وغیرہ۔

(جاری ہے)


جلد کی حفاظت
جلد اور بالوں کو انفرادی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لئے درست معلومات بہت اہم اور ضروری ہوتی ہیں اچھی صحت مند جلد کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اسے نمی، تیزابی واساسی توازن کتنا اور کیسے ملتاہے ؟روز مرہ کے اس شیڈول میں آپ کو اپنی جلد کی خوبیوں اور خامیوں کا اچھی طرح سے اندازہ ہونا ضروری ہے۔
چکنی جلد کو صابن اور پانی سے دن میں صرف دو مرتبہ دھونا چاہئے،سادے پانی سے آپ جتنی مرتبہ چاہیں اپنا چہرہ دھو سکتی ہیں آپ اپنی چکنی جلد کے چکنے پن کو کم کرنے کے لئے عرق گلاب کا اسکن ٹانک استعمال کر سکتی ہیں روئی کو اس میں بھگوئیں اور اپنے چہرے پر پھیریں۔ خشک اور پھٹی ہوئی جلد کو ایسی اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے جس سے اس کو نمی حاصل ہوتی رہے،نور شنگ کریم کی مدد سے خشک جلد پر مساج کریں اس سے آپ کی جلد کے چکنے غدود میں رطوبت اور نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔
ملی جلی جلد آپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتی ہے اس میں دونوں طرح ہی کی یعنی خشک اور چکنی جلد کی خامیاں ہوتی ہیں آپ کو چکنے حصوں کو ان کی چکنائی ختم کرنے اور خشک حصوں کو نم کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں آپ کو اپنے چہرے کی جلد کی حفاظت دو طرح سے کرنی ہو گی اور چہرے کے تمام حصوں کو ایک دوسرے سے مختلف تصور کرنا ہو گا ان کو ایک ہی نہ سمجھیں۔
بالوں کی حفاظت
ایک خوبرو دلہن نظر آنے کے لئے جتنی ضروری اچھی جلد ہے اتنے ہی اہم روشن،چمک دار اور صحت مند بال ہیں۔
ہم آپ کے بالوں کو صاف اور اچھی حالت میں رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں آپ کے بالوں کی صحت میں اس پروڈکٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہوتاہے جس کا آپ انتخاب کرتی ہیں چکنے بالوں کو ایسے شیمپو کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ایسے اجزاء شامل ہوں جو کہ آپ کی کھوپڑی کے تیزابی واساسی توازن کو بگاڑے بغیر آپ کے بالوں کی چکنائی کو کم کردے مہندی اور اس کے ساتھ دوسری چیزوں کے خصوصیات والا شیمپو ایسے بالوں کے لئے آئیڈیل ہے۔
خشک بالوں کو زیادہ سے زیادہ تیل کی ضرورت ہوتی ہے کنڈیشنر سے بھی خشک بالوں کو اچھی حالت میں رکھا جاتاہے گر م تیل کی مدد سے اپنے سرکا نرمی سے مساج کریں اس سے آپ کے سرکے چکنے غدود کو تحریک ملے گی اور دوران خون بڑھے گا اچھا دوران خون اور اچھی خوراک صحت مند بالوں کے لئے بہت ضروری ہیں۔
بازو اور ٹانگیں
اپنے بازوؤں اور ٹانگوں کی طرف دیکھیں،کیا وہاں آپ کے نا پسندیدہ بالوں کی نشوونما بہت تیزی سے ہورہی ہے؟آپ ان کو ایک شگفتہ لک عطا کر سکتی ہیں۔
ویکسنگ کے ذریعے بالوں کے صاف کرنے کا بہترین اور دیرپا عمل تصور کیا جاتاہے بازاروں میں پہلے سے تیار شدہ ویکسنگ کریم دستیاب ہے ویکس کئے گئے حصہ پر ٹالکم پاؤڈر لگائیں۔بالوں کو صاف کرنے کے بعد جلد پر موئسچرائزر کا استعمال کریں پھر پیڈی کیور اور مینی کیور کریں۔
بلیچنگ
بلیچنگ سے جلد صرف گوری ہی نہیں نظر آتی ہے بلکہ اس سے جلد میں گلابی پن بھی پیدا ہوتاہے جلد میں سرخی بھی آتی ہے ایک ٹیبل اسپون ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں چند قطرے ایمونیا کے شامل کرکے چہرے پر لگائیں بیس منٹ بعد ہلکے گرم پانی سے دھو ڈالیں بہت زیادہ حساس جلد پر بلیچنگ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

فیشل
شادی سے دو دن قبل فیشنل کریں اس سے دوران خون بڑھنے اور تمام مردہ جلد کی صفائی ہونے میں مدد ملتی ہے ،یہاں میں آپ کو مختلف قسم کی جلد کے لئے گھر میں بننے والے چند مختلف فیشل بتارہی ہوں۔
چکنی جلد کے لئے
ایک انڈے کی سفیدی میں ایک ٹی اسپون شہد ملائیں اور اس گاڑھے لیپ کو چہرے پر لگائیں سات منٹ بعد چہرہ دھولیں یا دوٹیبل اسپون پپیتہ کا گودا لیموں کے رس کے ساتھ ملا لیں،بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں یا پھر کسی بھی پھل کے گودے میں سے رس نکال لیں(جیسے کہ نارنگی ،تربوزیا پپیتا)اور اس کو چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں اس سے آپ کو بہت آرام ملے گا اس سے جلد کی صفائی ہوتی ہے ۔
تمام مسامات بند ہو جاتے ہیں اور دوران خون بڑھتاہے۔
خشک جلد کے لئے
ایک ٹیبل اسپون زیتون کا تیل لے لیں اور اس کو تازہ کریم میں اچھی طرح ملا لیں ،اس لیپ کو چہرے پر دس منٹ کے لئے لگا لیں پھر اس کو روئی کی مدد سے صاف کرلیں پھر چہرے کو ہلکے گرم پانی سے دھولیں ۔یا ایک ٹیبل اسپون شہد میں موسمی کے رس کے 15قطرے ملائیں۔
ایک ٹیبل اسپورن ملتانی مٹی اور ایک ٹیبل اسپون عرق گلاب اس میں شامل کریں اچھی طرح ملائیں اور چہرے پر لگالیں پھر دس منٹ کے بعد چہرہ دھولیں ۔یا بادام اور زیتون کا تیل ،ایک ٹیبل اسپون کارن فلیکس یا تیل کے بدلے تازی کریم لے کر ان کو اچھی طرح ملا کر چہرے پر لگا کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر اچھی طرح دھولیں۔
غسل
اچھے قسم کے صابن سے غسل کریں،جس پانی سے آپ نہائیں اس میں چند فطرے اپنی پسند کی خوشبو کے شامل کرلیں،اگر آپ گرم پانی سے نہارہی ہیں تو آخر میں اپنے جسم پر ٹھنڈا پانی ڈالیں،کیونکہ گرم پانی آپ کے جسم کے تمام مسام کھول دیتاہے جن کو ٹھنڈے پانی سے بند کیا جا سکتاہے اور اس طرح آپ کے جسم میں دھول مٹی کے داخل ہونے کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں اب بچا کچا پانی اپنے جسم پر ڈال لیں پھر ایک کھردرا تولیہ لے کر اپنے جسم کو اچھی طرح صاف کرلیں اور اتنے دباؤ سے تب تک صفائی کرتی رہیں کہ آپ کی جل سرخ نہ ہو جائے جب آپ خود کو خشک کرلیں تو باڈی اسپرے اور پاؤڈر استعمال کر سکتی ہیں۔

میک اپ
میک اپ کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ قدرتی لک دیں۔
کلینزگ
سب سے پہلے چہرے کو کلینزنگ ملک کی مدد سے صاف کرلیں ،سادہ پانی سے جتنی بار چاہیں آپ اپنا چہرہ دھو سکتی ہیں اپنے چہرے کے چکنے تاثر کو کم کرنے کے لئے آپ کو عرق گلاب کا ٹانک استعمال کرنا چاہیے روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب میں بھگوئیں اور اپنے چہرے پر لگائیں پھر موئسچرائزر اور فاؤنڈیشن لگائیں،اپنی جلد کو گلابی تاثر دینے کے لئے گلابی ٹونر لگائیں۔

ٹھوڑی
کناروں پر ہائی لائٹر استعمال کریں زیادہ لمبی ٹھوڑی کے لئے گہرا شیڈلگائیں دو ہری ٹھوڑی کو چھوٹا اور خوبصورت دکھانے کے لئے پوری ٹھوڑی پر روج کا استعمال کریں۔
ناک
اپنی ناک کوستواں تاثر دینے کے لئے نوک پر ہائی لائٹر استعمال کریں اور سائیڈ پر گہرا شیڈ لگائیں،بہت زیادہ ستواں ناک کے لئے ہائی لائٹر کی سیدھی لائن لگائیں۔

چیک بون
اوپر کی طرف چند برش کی مدد سے آپ اپنی چیک بون کو نمایاں اور دلکش بنا سکتی ہیں۔
ہونٹ
لپ اسٹک ایسے رنگ کی استعمال کریں جو کہ آپ کے چہرے کی رنگت سے ملتی جلتی ہوا س سے پہلے کہ ا ٓپ لپ اسٹک لگائیں آپ اپنے ہونٹوں کو اچھی طرح صاف کرلیں اور ان پر بھی وہی فاؤنڈیشن لگائیں جو کہ باقی چہرے پر لگایا تھا ،لپ پنسل کی مدد سے آؤٹ لائن کو شیپ دیں،پھر اپنی لپ اسٹک کو ضوفشاں تاثر دینے کے لئے لپ اسٹک پر لپ گلوس لگائیں۔
بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہونٹ چاہے وہ اوپر کا ہویا نیچے کا اپنے ہونٹ کو چھوٹا دکھانے کے لئے گہرے شیڈ کی لپ اسٹک کا استعمال کریں۔
آنکھیں
آنکھوں کا میک اپ کرنے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے یاد رکھیں کہ آپ کی آنکھوں میں ہر تاثر نظر آتاہے اچھی طرح بنائی گئی بھنوؤں سے ایک عام چہرے کو خاص بنایا جا سکتاہے شادی کے دن سے کم از کم دو دن قبل اپنی بھنوؤں کو دلکش شیپ دیں پتلی پیشانی والی لڑکیوں کی بھنوؤں کا خم گہرا نہیں ہونا چاہئے،چوڑی پیشانی والی لڑکیوں یا گول یا چوکور پیشانی والی لڑکیوں کے چہرے گہرے خم والی بھنوؤں کے ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں ۔
آئی لائز کے استعمال سے آپ کی آنکھیں بڑی نظر آئیں گی آئی شیڈوگہرے شیڈ کا استعمال کریں مسکارا آپ کی پلکوں کو بڑا اور موٹا دکھانے میں مدد کرے گا۔
بالوں کا انداز
سادہ ہیئر اسٹائل بنائیں اپنے بالوں کو ایسا انداز مت دیں جو کہ آپ نے پہلے کبھی نہ بنایا ہو،بالوں کا دلکش انداز آپ کو اور کچھ بنائے یا نہ بنائے لیکن پر کشش اور متاثر کن ضرور بناتاہے بالوں کو اچھی طرح سے برش کرلیں اپنے بالوں کو تازہ پھولوں سے سجائیں۔ اب اپنی پسندیدہ خوشبو کا استعمال کریں اور اپنی ہتھیلیوں پر لگانا نہ بھولیں اپنے کپڑے پہنیں اور زیورات پہنیں۔

Browse More Bridal Makeup - Wedding Makeup

Special Bridal Makeup - Wedding Makeup article for women, read "Khobsorat Dulhan Banne K Gur" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.