Ghar Par Beauty Products Tayyar Karne Ke Aasaan Tareeqe - Article No. 3417

گھر پر بیوٹی پروڈکٹس تیار کرنے کے آسان طریقے - تحریر نمبر 3417
بہترین نتائج کے لئے صابن چہرے پر لگا کر دو منٹ تک چہرے کا مساج کریں، بہت جلد آپ کا چہرہ چمک اُٹھے گا
بدھ 6 اگست 2025
خشک جلد کے لئے سوپ
کوئی عام سا بیوٹی سوپ کدوکش کر لیں۔یہ ایک کھانے کا چمچ، دودھ آدھا کپ، شہد ایک کھانے کا چمچ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ اور گلیسرین ایک کھانے کا چمچ لے کر ان تمام اجزاء کو پتیلے میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ کدوکش کیا ہوا سوپ حل ہو جائے۔حل ہونے کے بعد چولہے سے اُتار کر سوپ کے سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں۔پوری رات کے لئے چھوڑ دیں، صبح چیک کریں گے تو آپ کا سوپ تیار ہو گا۔
چکنی جلد کے لئے سوپ
چکنی جلد تو قدرت کا انمول تحفہ ہوتی ہے۔چکنی جلد والی خواتین اگر اپنی جلد کی حفاظت طریقے سے کریں تو ہمیشہ جوان نظر آئیں گی۔
(جاری ہے)
ایسی جلد کی حامل خواتین کے چہرے عموماً جھریوں سے پاک ہوتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ چکنی جلد، خشک جلد کی نسبت زیادہ جوان اور پُرکشش نظر آتی ہے۔جہاں چکنی جلد کے بے شمار فوائد ہیں وہیں اگر آپ نے اپنی جلد کا خیال نہ رکھا تو آپ کو بے شمار جلدی مسائل بھی پیش آ سکتے ہیں۔ان مسائل سے بچنے کے لئے میں آپ کو ہوم میڈ سوپ بنانے کا طریقہ بتا رہی ہوں۔سوپ تیار کرنے کے لئے عام بیوٹی سوپ کدوکش کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ، عرقِ گلاب آدھا کپ، گلاب کی پتیاں 1/4 کپ، شہد ایک چائے کا چمچ اور مالٹے کے چھلکے پسے ہوئے ایک چائے کا چمچ لے کر ان اجزاء کو دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ سوپ حل ہو جائے۔حل ہو جانے پر چولہے سے اُتار کر رکھ دیں اور ایک دن بعد سوپ جم جائے تو اسے استعمال کریں۔بہترین نتائج کے لئے صابن چہرے پر لگا کر دو منٹ تک چہرے کا مساج کریں، بہت جلد آپ کا چہرہ چمک اُٹھے گا۔
Browse More Gharelu Totkay

زخموں کے نشانات مندمل کرنے کے آزمودہ نسخے
Zakhmon Ke Nishanat Mundamil Karne Ke Aazmooda Nuskhe

پیٹرولیم جیلی
Petroleum Jelly

لپ اسٹک کے داغ مٹائیں
Lipstick Ke Daagh Mitayeen

بے رونق و بے جان جلد کو بخشیں تر و تازگی
Be Ronaq O Be Jaan Jild Ko Bakhshain Tar O Tazgi

عید کے بعد فریج کی صفائی ہے بہت ضروری
Eid Ke Baad Fridge Ki Safai Hai Bahut Zaroori

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں
Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

کینو کے چھلکے بے کار نہیں
Kinnow Ke Chilke Bekar Nahi

بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Khubsurti Aur Chamak Ke Liye Mufeed Totke

ٹوٹکے
Totkay

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

بالوں کی حفاظت کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Hifazat Ke Liye Mufeed Totkay