Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen - Article No. 3375

Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں - تحریر نمبر 3375

یہ بیوٹی ٹریٹمنٹ باآسانی گھر پہ بھی کی جا سکتی ہے

جمعرات 27 مارچ 2025

ہاتھوں اور پیروں کی صفائی ستھرائی اور مساج کے لئے یہ ضروری تو نہیں کہ بیوٹی پارلر جا کر ڈھیر سارے پیسے‘ اور بہت سا وقت ضائع کیا جائے۔یہ بیوٹی ٹریٹمنٹ باآسانی گھر پہ بھی کی جا سکتی ہے۔ہاتھوں اور پیروں کے مساج کے لئے ایک بڑے سے ٹب میں گرم پانی لیں۔اس میں ایک کھانے کا چمچہ نمک ڈالیں‘ 1 چائے کا چمچہ روغن بادام شامل کریں اور 2-6 قطرے پیپر منٹ آئل کے ملا کر اپنے پیروں کو اس میں 15-20 منٹ ڈال کر رکھیں۔

(جاری ہے)


جب تک آپ کے پیر بھیگ رہے ہیں اپنے ہاتھوں پر بالائی سے مساج کرنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو 5 منٹ کے لئے گرم پانی میں بھگو لیں۔اس کے بعد 1 کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل‘ 1 کھانے کا چمچہ شہد اور چند قطرے لیونڈر آئل کو مکس کر کے اس مکسچر سے ہاتھوں پر دوبارہ مساج کریں۔مساج گول دائروں میں کریں۔ہاتھوں کے مساج کے بعد پیروں پر بھی اسی طریقے سے مکسچر تیار کر کے مساج کریں۔مساج مکمل کرنے کے بعد ہاتھوں اور پیروں کو دھو لیں۔یقینا آپ کو فرحت اور سکون کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی احساس ملے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.