Mouh Or Halaq Ka Khushk Ho Jana - Article No. 1735
منہ اور حلق کا خشک ہوجانا! - تحریر نمبر 1735
بدہضمی اوقات حلق سوکھنے کا سبب سمجھنا مشکل ہوتا ہے حلق سوکھنے کا سبب سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے اور منہ کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے
جمعہ 5 جنوری 2018
منہ اور حلق کا خشک ہوجانا!
منہ کے راستے سانس لینا منہ کھول کر سونا،جلاب لگنا،ذیابیطس،گھبراہٹ،خوف،غصہ،صدمہ وغیرہ کی قسم کے جذبات بدہضمی اوقات حلق سوکھنے کا سبب سمجھنا مشکل ہوتا ہے حلق سوکھنے کا سبب سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے اور منہ کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے زبان گندی ہوجاتی ہے اورمنہ پکنے کا خطرہ رہتا ہے یسکوپین اور ایٹروپین قسم کی دوائیں بھی منہ خشک کردیتی ہیں۔
علاج:کڑوی اور کھٹی اشیا لعاب دہن زیادہ مقدار میں پیدا کرتی ہے میٹھی غذائیں عموماً یہ مسئلہ حل نہیں کرسکتیں منہ صاف رکھنا بہت ضروری ہے خشک منہ جراثیم کی نشوونما کے لیے معیاری پناہ گاہ کا کام دیتا ہے۔
دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریاں!
مسوڑھے پکنا: منہ اور زبان کے چھالوں کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی مسوڑھوں پر بھی چھالے پڑجاتے ہیں ان کی وجہ سے مسوڑھوں کے علاوہ دانتوں میں بھی درد ہوتا ہے گھریلو علاج سے مسوڑھے عموماً جلد ہی اچھے ہوجاتے ہیں اگر ایسانہ ہو تو دانتوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
(جاری ہے)
علاج: دس فیصد سلور نائیٹریٹ روئی کے پھوئے کی مدد سے چھالوں پر لگائیں یہ بہت تیز محلول ہوتا ہے اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ منہ کے کسی صحت مند حصے پر نہ لگنے پائے ورنہ اسے بھی جلادے گامنہ کو صاف رکھیں نمکین پانی سے گاہے گاہے کلیاں کرنے سے چھالے پڑھنے نہیں پاتے اور جراثیم کو بھی کھیل کھیلنے کا موقع نہیں ملتا۔
دانت کا درد: دانتوں کے درد کے کئی اسباب ہوسکتے ہیں دانتوں کے درد کی صورت میں دانتوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا زیادہ مناسب رہتا ہے کیونکہ بیماری کے تقاضے کی صورت میں کئی خطرناک پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہے تاہم ڈاکٹر تک رسائی سے پہلے گھریلو علاج وقتی طور پر سکون بخش سکتے ہیں دانتوں کا درد عموماً دانتوں میں سوراخ(Cavity) بنتے،دانت کے نیچے پیپ پڑنے یا شدید زکام کی وجہ سے ہوتا ہے ان تین صورتوں میں تمیز کرنا بہت آسان ہیں کوئی میٹھی چیز کھائیے جس دانت میں ٹیسیں اٹھیں اس میں کھوڑ ہوگئی قلم یا پنسل سے دانتوں کو آہستہ سے ٹھوکر لگائیے جس دانت میں معمولی سی ٹھوکر لگانے سے سخت درد محسوس ہو اس کے نیچے پیپ ہوگی زکام کی صورت میں سارے اوپری جبڑے میں درد ہوتا ہے دانتوں کا درد اسی درد کا ایک حصہ ہوتا ہے۔
علاج: تینوں صورتوں میں اسپرین(اسپرو) وقتی طور پر درد کو ختم کردیتی ہے درد کم کرنے کے لیے آپ برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے موم جامے یا آئل پیپر وغیرہ میں رکھ کر سکون حاصل کرسکتے ہیں برف چوسنا بھی فرحت بخش ثابت ہوتا ہے منہ اور دانتوں کو باقاعدگی سے صاف کیا کریں پہلی دو صورتوں میں دانتوں کے ڈاکٹر سے ملیے شدید زکام اگر گھریلو علاج کا اثر قبول نہ کرے تو کسی ڈاکٹر کو دکھائیے لونگ کے تیل میں روئی کا ذرا سا پھاہا تر کرکے سوراخ مین رکھنے سے فوراً دانت درد کو آرام آجاتا ہے لیکن یہ وقتی علاج ہے لہٰذا کسی ماہر دانتوں کے ڈاکٹر سے مشورہ ہر حال میں ضروری ہے۔
ہچکی بندھنا: چٹپٹی غذا شراب اور گرم مشروب اس کے اہم اسباب ہے بعض اوقات پانی پیے بغیر کھانا کھائے چلے جانے سے ہچکیاں آنے لگتی ہیں اور بعض اوقات ہچکی آنے کا کوئی واضع سبب تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔
علاج: سانس روک کے ایک سے سو تک گنتی کریں یا کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر پانی کے چند گھونٹ حلق سے اتاریں یا پانی کا ایک گلاس بہت آہستہ آہستہ (کم از کم دو منٹ میں) پئیں شدید ہچکی جو کسی طرح نہ رکے کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔
منہ سے خون آنا؛ اگر خون تھوک میں آرہا ہے تو برف چوسیں یا سلور نائٹریٹ کے محلول(آرجیرل)کے چند قطرے پیالی بھر پانی میں ٹپکائیں اور اس سے کلیاں کریں اگر خون میں بلغم بھی آرہا ہو تو یہ پھیپھڑوں کی کسی خطرن ناک بیماری کی علامت ہیں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ قائم کریں اس دوران چائے سگریٹ اور دوسری نشہ آور چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔
Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad
ابتدائی طبی امداد
Ibtadai Tibbi Imdad
کولھے کی ہڈی کا ٹوٹ جانا
Kulhe Ki Haddi Ka Tott Jna
نچلے جبڑے کی ہڈی کا ٹوٹ جانا
Nichly Jabray Ka Tot Jana
آستین کی ہڈیوں،کلائی،ہاتھ اور انگلیوں کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا
Asteen Ki Hadiyo Kalai Hath Or Ungliyo Ki Hadiyo Ka Toot Jana
چوٹ یا ضرب لگنے کی صورت میں
Choot Ya Zarb Lagny Ki Surat Me
سر پر تکونی پٹی باندھنا
Sar Par Tkooni Pati Bandhna
ٹانگ پر پٹی باندھنا
Tangg Pr Pati Bandhna
پٹی باندھنا
Pati Bandhna
سر پر پٹی باندھنا
Saar Per Pati Bandhna
گردن کا ذخم
Gardan Ka Zakham
سر کی چوٹ
Sarr Ki Choot
مصنوعی تنفس :پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے
Masnooii Tanfus Panch Sall Say Kam Uma Bachoo K Liye