Nichly Jabray Ka Tot Jana - Article No. 1729
![Nichly Jabray Ka Tot Jana](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2018/740x404/pic_a0650_1514893781.jpg._2)
نچلے جبڑے کی ہڈی کا ٹوٹ جانا - تحریر نمبر 1729
اس کے ساتھ دانت بھی ٹوٹ جاتے ہیں اور خون آلودہ تھوک خارج ہوتا ہے جبڑئے کو ہلانے یا منہ کھولنے کی کوشش کرنے پر شدید درد ہوتا ہے
منگل 2 جنوری 2018
جبڑئے کی ہڈی کا ٹوٹنا اکثر کسر مرکب ہوتا ہے اور اس کے ساتھ دانت بھی ٹوٹ جاتے ہیں اور خون آلودہ تھوک خارج ہوتا ہے جبڑئے کو ہلانے یا منہ کھولنے کی کوشش کرنے پر شدید درد ہوتا ہے قدرت نے جبڑے پر لگے ہوئے عضلات یعنی پٹھے کچھ اس طرح لگاتے ہیں کہ جبڑے کے ٹوٹ جانے پر بھی اس کی ہڈی کے حصے ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں ہو نے پاتے اس لیے اس پر کسی قسم کی پٹی باندھنے کی ضرورت نہ ہوگی چنانچہ فوری امداد کی ضرورت صرف اسی وقت پیش آئے گی جب:
۱۔جبڑا دونوں طرف سے ٹوٹ گیا ہو اسی صورت میں جبڑے کا درمیانی حصہ جس کے ساتھ زبان لگی ہوتی ہے پیچھے کی طرف جاگرتی ہے اور سانس لینے والی نالی کے منہ کو بند کردیتی ہے،
۲۔
(جاری ہے)
جب زبان یا رخسار کی خون کی نالیوں میں سے ایک زخمی ہوگئی ہو اس لیے اس حالت میں امداد کا مقصد یہ ہوگا کہ سانس کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہونے پائے چنانچہ اپنی شہادت کی انگلی کو مجروح کے منہ میں ڈال کر اسے سامنے کے نچلے دانتوں کے پیچھے اس طرح لے جائیں کہ وہ ایک آنکڑے کی صورت میں ہو اور پھر اسے سامنے کی طرف کھینچیں اگر ضرورت ہو تو زبان کو ایک رومال کے ذریعے پکڑے رکھیں اور اسے باہر کی طرف کھینچیں۔
اگر کسی مقام سے جریان خون ہو رہا ہو تو اسے بند کرنے کی کوشش کریں۔۳۔اسے ہسپتال پہنچانے کا بندوبست کریں چنانچہ اگر مجروح ہوش میں ہو تو اسے کرسی پر اس طرح بٹھا کر روانہ کریں کہ مجروح قدرے اگے کو جھکا ہوا ہواور اسے ایک پیک دان بھی مہیا کرکے دیں اگر مجروح بے ہوش ہے تو اسے ہسپتال بھیجنے کا انتظام اسی طریقے پر کریں جو ایک بے ہوش کے لیے کیا جاتا ہے تمام راستے مجروح کو دیکھتے رہیں کہ اس کا سانس کہیں بند نہ ہونے لگے،
ریڑھ کی ہڈی کا ٹوٹ جانا:
اس ہڈی کا ٹوٹ جانا بے حد خطرناک ہوتا ہے او ر عام طور پر اس کے اسباب یہ ہوتے ہیں۔
۱۔پانی کے ایک ایسے تالاب میں بڑی اونچائی سے ڈبکی لگا نا جس میں پانی کی مقدار بہت کم ہو۔
۲۔بہت بلندی سے گر پڑنا پیٹھ،چوتڑوں یا پاؤں کے بل نیچے گرنا۔
۳۔پیٹھ پر کسی بھاری بوجھ کا گرپڑنا۔
۴۔سر کے بل یا پیچھے سے کسی دوسری شے کے ساتھ ٹکر ہونا۔
۵۔موٹر سائیکل یا سکوٹر وغیرہ سے گر پڑنا جب کہ وہ بہت تیز رفتار سے چلایا جارہا ہو۔
طبعی طور پر ریڑھ کی ہڈی اپنے اندر رہنے والے حرام مغز(نخاع) کی حفاظت کرتی ہے اور جب یہ ہڈی ٹوٹ جاتی ہے تو جسم کا کوئی ایک حصہ مستقل طور پر شامل ہوجائے گا حرام مغز کا کوئی بھی حصہ جب ایک دفعہ زخمی ہوجائے تو پھر وہ کبھی بھی دوبارہ نہیں بن سکتا اس لیے اس قسم کے مجروح کے ساتھ بڑی احتیاط سے پیش آئیں اور کوئی ایسی حرکت ہر گز نہ کریں جو زائد یا غیر ضروری ہو۔
ریڑھ کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کیسے پہچانی جائے: مجروح کا رنگ بالکل زرد ہوگا وہ بڑا بے چین اور مضطرب ہوگا اور اس مقام پر درد کی شکایت کرے گا جہاں سے ہڈی ٹوٹ گئی ہے اگر اس ہڈی کو کچھ زیادہ نقصان پہنچ گیا ہوگا تو وہ بے ہوش ہوگا اور اگر حرام مغز کے اس حصے کو نقصان پہنچ گیا ہے جو گردن میں ہے تو وہ دونوں بازو اور دونوں ٹانگیں بے حس و حرکت ہوچکی ہوں گی نیز وہ کسی قسم کی حرکات کے قابل نہ ہوگا اور سانس لینے میں بھی وہ بڑی دقت محسوس کرتا ہوگا۔اگر حرام مغز کا کمر والا حصہ مجروح ہوا ہے تو پھر صرف دونوں ٹانگیں بے حس و حرکت ہوں گی مجروح کا پیشاپ اور پاخانہ بے اختیار نکل جاتا ہے۔اگر آپ کو شک ہوجائے کہ ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے تو مجروح کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ کسی قسم کی حرکت نہ کرے مجروح کو بڑی احتیاط سے اٹھا کر سٹریچر پر لٹادیں اسے بالکل سیدھا اور سخت رکھیں اور اس کی پیٹھ کا کوئی حصہ ہرگز جھکنے نہ دیں۔
فوری امداد: کم از کم چار مددگار ضرور درکار ہوں گے ایسے مجروح کو احتیاط کے ساتھ اٹھانے اور لے جانے پر اس کے مکمل طور پر صحت یاب ہوجانے یا باقی ساری زندگی میں شامل ہوکر بڑے رہنا منحصر ہوگا اس لیے مجروح کو جس قسم کی بھی حرکت دیں وہ بڑی احتیاط نرمی لیکن مضبوطی دینی چاہیے اگر یہ شرئط پورنی نہیں ہو رہیں تو کسی ماہر کے آنے کا انتظار کیا جائے ایک مناسب وقت میں ایسی امداد کے پہنچ جانے کا کوئی امکان نہ ہو تو مجروح کی دونوں رانوں گھٹنوں اور ٹخنوں کے درمیان مناسب تکیے اور گدیاں رکھ دیں تاکہ وہ بے جا حرکت نہ کرسکیں پاؤں اور ٹخنوں کے اردگرد ہندسہ8 کی شکل پر پٹی لپیٹیں پھر سٹریچر کے ان مقامات پر بھی مناسب حجم کی گدیاں رکھ دیں جہاں پر مجروح کو لٹانے سے اس کی گردن اور کمر کے نیچے خالی جگہ باقی رہے گی البتہ مجروح کے سر کے نیچے تکیہ نہ رکھیں مجروح کو سٹریچر پر لٹانے کی غرض سے اٹھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے ایک مضبوط کمبل پر لٹا کر اٹھایا جائے پہلے مجروح کو ایک پہلو پر لے جائیں اور نصف کمبل کو گول لپیٹ کر اس کے پیچھے ٹھونس دیں اب مجروح کو نہایت نرمی سے پھر سیدھا لٹا دیں اب کمبل کے کناروں کو مجروح کے دونوں پہلوؤں پر آسانی سے گول لپیٹا جاسکتا ہے پھر مددگاروں کی امداد سے مجروح کو کمبل پر ذرا اونچا اٹھائیں لیکن اس طرح کہ اس کا جسم کہیں سے لٹکنے نہ پائے اور نہ ہی کسی مقام پر بل کھائے اس کے ساتھ ہی اگر پاؤں اور سرکو کھینچ کر رکھا جائے تو مجروح کا جسم بالکل سیدھا رہ سکے گا سٹریچر کو کسی مددگار کی دونوں ٹانگوں کے درمیان سے مجروح کے نیچے کی طرف سر کا دیں اور پھر مجروح کو اس پر لٹا کر ہسپتال لے جائیں۔
Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad
![Ibtadai Tibbi Imdad](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2023/220x220/pic_f76f9_1696338591.jpg._1)
ابتدائی طبی امداد
Ibtadai Tibbi Imdad
![Mouh Or Halaq Ka Khushk Ho Jana](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2018/220x220/pic_4b4a4_1515150206.jpg._1)
منہ اور حلق کا خشک ہوجانا!
Mouh Or Halaq Ka Khushk Ho Jana
![Kulhe Ki Haddi Ka Tott Jna](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2018/220x220/pic_34d3d_1515067373.jpg._1)
کولھے کی ہڈی کا ٹوٹ جانا
Kulhe Ki Haddi Ka Tott Jna
![Asteen Ki Hadiyo Kalai Hath Or Ungliyo Ki Hadiyo Ka Toot Jana](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2017/220x220/pic_ad374_1514638615.jpg._1)
آستین کی ہڈیوں،کلائی،ہاتھ اور انگلیوں کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا
Asteen Ki Hadiyo Kalai Hath Or Ungliyo Ki Hadiyo Ka Toot Jana
![Choot Ya Zarb Lagny Ki Surat Me](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2017/220x220/pic_8d80f_1514462885.jpg._1)
چوٹ یا ضرب لگنے کی صورت میں
Choot Ya Zarb Lagny Ki Surat Me
![Sar Par Tkooni Pati Bandhna](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2017/220x220/pic_f55a6_1514374428.jpg._1)
سر پر تکونی پٹی باندھنا
Sar Par Tkooni Pati Bandhna
![Tangg Pr Pati Bandhna](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2017/220x220/pic_d0b22_1514298024.jpg._1)
ٹانگ پر پٹی باندھنا
Tangg Pr Pati Bandhna
![Pati Bandhna](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2017/220x220/pic_70889_1514203902.jpg._1)
پٹی باندھنا
Pati Bandhna
![Saar Per Pati Bandhna](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2017/220x220/pic_e6a47_1514028034.jpg._1)
سر پر پٹی باندھنا
Saar Per Pati Bandhna
![Gardan Ka Zakham](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2017/220x220/pic_f0928_1513944732.jpg._1)
گردن کا ذخم
Gardan Ka Zakham
![Sarr Ki Choot](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2017/220x220/pic_4a147_1513859352.jpg._1)
سر کی چوٹ
Sarr Ki Choot
![Masnooii Tanfus Panch Sall Say Kam Uma Bachoo K Liye](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/women/women_article_images/2017/220x220/pic_2c45b_1513768417.jpg._1)
مصنوعی تنفس :پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے
Masnooii Tanfus Panch Sall Say Kam Uma Bachoo K Liye