Sar Par Tkooni Pati Bandhna - Article No. 1723
سر پر تکونی پٹی باندھنا - تحریر نمبر 1723
دونوں سروں کو کھوپڑی کے گرداگرد لپیٹ کرپیشانی پر سروں کوکھوپڑی کے گردا لپیٹ کر پیشانی پر سروں کو لاکر آپس میں گرہ دے دیں
بدھ 27 دسمبر 2017
اس پٹی کے قاعدے کو ڈیڑھ انچ موڑ کر اس کو سر پر اس طرح رکھیں کہ کنارہ پیشانی پر ابروؤں کے قریب پڑا ہو اور نوک پیچھے گدی کی طرف لٹکی ہوئی پٹی کے دونوں سروں کو کھوپڑی کے گرداگرد لپیٹ کرپیشانی پر سروں کوکھوپڑی کے گردا لپیٹ کر پیشانی پر سروں کو لاکر آپس میں گرہ دے دیں اب ایک ہاتھ سے کھوپڑی کو سہارا دیں اور دوسرے ہاتھ سے پٹی کی نوک کو نیچے کی طرف کھنچ کر اوپر کی طرف الٹادیں اور اس کے سرے کو ایک پن کے ذریعے پٹی کے ساتھ ٹانک دیں اب پٹی مضبوط ہوجائے گی اور پھسلنے بھی نہ پائے گی آنکھ یا کھوپڑی کے کسی حصے مثلاً پیشانی رخسار وغیرہ یا جسم کے گول حصوں میں سے کسی ایک پر مثلاً بازو ران وغیرہ پر یہ پٹی استعمال کرنا مقصود ہو تو اسے مندرجہ بالا طریقے پر تہہ کرکے کم چوڑی پٹی بنالیں اور پٹی کو گول لپیٹ کر اس کے سروں کو آپس میں گرہ دے کر باندھ دیں البتہ پٹی کی چوڑائی حسب ضرورت رکھنا ضروری ہوگا۔
(جاری ہے)
کندھے پر تکونی پٹی باندھنا: تکونی پٹی کا درمیانی حصہ کندھے پر رکھیں اور اس کی نوک کو گردن پر اب اس کے قاعدے کے ساتھ ہی تھوڑا سا حاشیہ اندر کی طرف موڑیں اور سروں کو بازو کے درمیانی حصے پر لپیٹ کر باندھ دیں ایک دوسری تکونی پٹی لیں اور بائیں طرف کی گل پٹی باندھ دیں پہلی پٹی کی نوک کو اس گل پٹی کی گرہ پر سے گزار کر اچھی کھینچیں اور پن لگا کر پٹی کے ساتھ ہی اسے ٹانک دیں۔
کولھے پر تکونی پٹی باندھنا: تکونی پٹی کو تہہ کرکے ایک کم چوڑی پٹی بنائیں اور اسے کولھے کی ہڈیوں سے قدرے اوپر جسم کے اردگرد اس طرح لپیٹیں کہ اس کی گرہ زخمی طرف رہے اب ایک اسی قسم کی دوسری پٹی لیں اور اس کی نوک پہلی پٹی کے نیچے لے جاکر اسے نیچے کی طرف گرہ پر پلٹ دیں مجروح کی جسامت کے اعتبار سے دوسری پٹی کے قاعدے کے ساتھ حاشیہ اندر کی طرف موڑیں اب سروں کو ران کے گرد لپیٹ کر باندھ دیں اور پٹی کی نوک کو کسی ایک مقام پر پن لگاکر قائم کردیں تاکہ پھسل نہ جائے۔
ہاتھ پر تکونی پٹی باندھنا:جب انگلیوں کو پھلا کر رکھنا مقصود ہو تو پہلے پٹی کے قاعدے کے ساتھ قدرے حاشیہ موڑلیں اور پھرکلائی کو ھاشیے پر اس طرح رکھیں کہ انگلیاں پٹی کی نوک کی طرف ہوں اب نوک کو کلائی پر لے آئیں اور سروں کو کلائی کے گردا گرد لپیٹ کر باندھ دیں پھر نوک کو گرہ پر لائیں اور ہاتھ کی پٹی پر پن کے ساتھ اسے ٹانک دیں اور بازو کو ایک گل پٹی کے ذریعے سہارا دیں۔
پاؤں پر تکونی پٹی باندھنا: پاؤں کو پٹی کے وسط میں اس طرح رکھیں کہ انگلیاں اس پٹی کی نوک کی طرف ہوں نوک کو بازو کی پشت پر کھینچیں اور سروں کو آگے کی طرف لاکر ایک دوسرے پر سے نکالیں اور ٹخنے کے گرد لاکر باندھ دیں اب پٹی کی نوک کے آگے کی طرف کھینچیں اور پاؤں کی پشت پر لاکر اسے پن کے ذریعے ٹانک دیں،
سینے پر تکونی پٹی باندھنا: تکونی پٹی کے درمیانی حصے کو زخم پر اس طرح رکھیں کہ اس پٹی کی نوک اس کندھے پر ہو جو زخم کی طرف ہے پٹی کے قاعدے کے ساتھ تین انچ کا حاشیہ موڑ لیں اور سروں کو کمر کے گرد لے جاکر اس طرح باندھیں کہ ایک سرا دوسرے سرے سے کس قدر لمبا رہے اب اس لمبے کو اوپر کی طرف لے جائیں اور وہاں اسے پٹی کی نوک کے ساتھ باندھ دیں۔
پیٹھ پر تکونی پٹی باندھنا: یہ پٹی بھی اسی طرح باندھی جاتی ہیں جس طرح کے سینے پر باندھی گئی تھی فرق صرف اس قدر ہے کہ اس پٹی کی ابتدا سینے کی بجائے پیٹھ پر سے کی جاتی ہیں،
کہنی پر تکونی پٹی باندھنا: کہنی پر تکونی پٹی باندھنے سے پہلے کہنی کو زاویہ قائمہ تک موڑ لیں پٹی کے قاعدے پر اندر کی طرف ایک چھوٹی سی تہہ موڑلیں اب اس کی نوک کو بازو کی پشت پر رکھیں اور اس پٹی کے قاعدے کا درمیانی حصہ کلائی کی پشت پر ہو پہلے اس پٹی کے سروں کو کہنی کے سامنے ایک دوسرے پر گزاریں اور بازو کے گرداگرد لے جاکر ایک کو دوسرے پر نکالیں اور پھر ان کو آپس میں ملا کر گرہ دے لیں نوک کو نیچے لاکر باندھ دیں۔
کسر اور خلع: کسر ہڈی کو کہتے ہیں اور خلع جوڑ اترنے اور ان دونوں کا سبب بالعموم بیرونی تشدد ہوتا ہے گاہے یہ گر پڑنے سے بھی ٹوٹ جاتی ہیں اور گاہے یہ کسی عمومی مرض کا نتیجہ ہوتا ہے بالخصوص بچوں اور بوڑھوں میں،کسر یعنی ہڈی کا ٹوٹنا بالعموم دو قسم کا ہوتا ہے ایک تو ہڈی اس طرح ٹوٹتی ہیں کہ بظاہر کوئی زخم نہیں ہوتا یعنی جلد تک پھٹی ہوئی نہیں ہوتیں اس کو کسر مفرد کہتے ہیں لیکن جب جلد بھی پھٹ جائے اور زخم ہوگئے ہوں تو اس کو کسر مرکب کہتے ہیں ایک اور قسم کی کسر جو عموماً پائی جاتی ہیں وہ اس طرح ہوتی ہیں کہ ہڈی ٹوٹ کر دو ٹکڑئے نہیں ہوتی بلکہ یوں کہتے ہیں کہ ہڈی ترخ جاتی ہیں اور اس کی نوعیت کا علم ایکس رے کی تصویر لیے بغیر نہیں ہوسکتا اور ایسا نسبتاً زیادہ ہوتا ہے،
Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad
ابتدائی طبی امداد
Ibtadai Tibbi Imdad
منہ اور حلق کا خشک ہوجانا!
Mouh Or Halaq Ka Khushk Ho Jana
کولھے کی ہڈی کا ٹوٹ جانا
Kulhe Ki Haddi Ka Tott Jna
نچلے جبڑے کی ہڈی کا ٹوٹ جانا
Nichly Jabray Ka Tot Jana
آستین کی ہڈیوں،کلائی،ہاتھ اور انگلیوں کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا
Asteen Ki Hadiyo Kalai Hath Or Ungliyo Ki Hadiyo Ka Toot Jana
چوٹ یا ضرب لگنے کی صورت میں
Choot Ya Zarb Lagny Ki Surat Me
ٹانگ پر پٹی باندھنا
Tangg Pr Pati Bandhna
پٹی باندھنا
Pati Bandhna
سر پر پٹی باندھنا
Saar Per Pati Bandhna
گردن کا ذخم
Gardan Ka Zakham
سر کی چوٹ
Sarr Ki Choot
مصنوعی تنفس :پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے
Masnooii Tanfus Panch Sall Say Kam Uma Bachoo K Liye