Sabzi Ki Adli Recipe In Urdu - Recipe No. 3129

Sabzi Ki Adli Urdu recipe is available at UrduPoint. Sabzi Ki Adli is a famous dish in this region. You can read here Sabzi Ki Adli recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Sabzi Ki Adli. You can know the complete method to make Sabzi Ki Adli on this page. We will also tell you how long it will take to make Sabzi Ki Adli. Read the recipe, ingredients, and everything related to Sabzi Ki Adli below.

سبزیوں کی اڈلی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3129

Sabzi Ki Adli Recipe In Urdu
اشیاء:
چاول( بھگوئے ہوئے) ایک کپ
ارہر کی دال کپ
نمک حسب ذائقہ
تازہ دھنیے کے پتے کچھ ٹہنیاں
گاجر ایک عدد درمیانہ سائز
فرنچ بین 4-5عدد
پھول گوبھی 2-3پھول
شملہ مرچ ایک عدد درمیانہ سائز
پکانے کا تیل دو ٹیبل سپون
کالی مرچ (پسی ہوئی)ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔چاول اور ارہر کی دال چن کر صاف کر لیں۔ دونوں کو الگ الگ دھو کر کم ازکم چار گھنٹوں کے لئے بھگو دیں۔ اس کے بعد پانی نکال کر چاولوں کو تھوڑا سا موٹا پیس لیں۔ جبکہ ارہرکی دال کو پانی ڈال کر نرم پیس لیں۔
2۔دونوں پسی ہوئی چیزوں کو مکس کر لیں اورمناسب مقدار میں پانی ڈال کر گھول لیں(جیسا کہ پکوڑوں کے لئے بیسن گھولا جاتا ہے)
3۔پھر اس میں نمک ڈال دیں اور خمیر کرنے کے لئے چھ سے آٹھ گھنٹے یا رات بھر ڈانپ کر گرم جگہ پر رکھیں۔
4۔سبز دھنیے کے پتے صاف کر کے دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں۔ گاجر چھیل کر دھو لیں اور کش کر لیں۔ فرنچ بین بھی دھو کر باریک کاٹ لیں۔ گوبھی کے پھول بھی دھو کر خشک کر لیں۔ شملہ مر چ دھو کر بیج نکالنے کے بعد باریک کاٹ لیں۔
5۔خمیر اٹھے ہوئے آمیزے میں یہ سب سبزیاں ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
6۔اڈلی سٹینڈکو ہلکا سا تیل لگائیں اور ہر خانے میں چمچ بھر کے آمیزے ڈالیں۔ پھر اس پرپسی ہوئی کالی مرچ اور کٹا ہوا سبزدھنیا ڈال دیں۔
7۔مائیکروویو اوون میں ایک پانی کا بھرا ہوا کپ اور اڈلی سٹینڈ رکھ دیں۔ ڈھانپ کر مائیکروویوہائی(100%)پر چارمنٹ کے لئے پکائیں۔ پیش کرنے سے پہلے پانچ منٹ کے لئے سٹینڈنگ ٹائم پر رہنے دیں۔
شیف کی ٹپ
اگر مائیکروویواڈلی سٹینڈ نہ ہوتو آپ چھوٹے سائز کے شیشے کی کٹوری بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

(4422) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Oven Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Sabzi Ki Adli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sabzi Ki Adli is a Oven Food, and listed in the oven food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.