بند کریں
پکوان تمام ترا کیبدالیںحلیم لکھنوی
حلیم لکھنوی
اشیاء: گوشت 2000 گرام دلیہ 375گرام دال ارہر، چنا، ماش، مسور 375 گرام پیاز 250 گرام چاول 60گرام ادرک حسب ضرورت ہری مرچ، ہرا دھنیا تھوڑی تھوڑی مقدار میں لیموں دو عدد گھی 375 گرام ہلدی نمک مرچ حسب ذائقہ ترکیب: گوشت کا قورمہ تیار کرلیں دوسرے چولہے پر دلیا دھو کر نمک ڈال کر چڑھا دیں۔ تیسرے پر ایک دیگچی میں ارہڑ دھو کر ہلکا سا نمک ڈال کر چڑھا دیں۔ جب آدھ گلی ہو جائے تو چنے کی دال ڈال دیں۔ پھر ماش مونگ اور آخر میں چاول ڈال دیں (سب دالیں اور چاول پہلے سے علیحدہ علیحدہ بھگو لیں پھر پکائیے) جب تینوں علیحدہ علیحدہ تیار ہوں تو سب کو ملا کر خوب گھوٹ لیں اور اوپر ہرا مصالحہ کاٹ کر ڈالیں۔ پھر پیاز سرخ کر کے ڈالیں اور دم پر لگائیں۔ پندرہ منٹ بعد کھولیں۔ پیش کرتے ہوئے اس کے ساتھ لیموں ادرک اور ہری مرچ کٹی ہوئی استعمال ہوتی ہے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان