Balochi Rice Recipe In Urdu - Recipe No. 6406

Balochi Rice Urdu recipe is available at UrduPoint. Balochi Rice is a famous dish in this region. You can read here Balochi Rice recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Balochi Rice. You can know the complete method to make Balochi Rice on this page. We will also tell you how long it will take to make Balochi Rice. Read the recipe, ingredients, and everything related to Balochi Rice below.

بلوچی رائس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6406

Balochi Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو

2 چاول دو پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچ

5 پیاز تین عدد درمیانی

6 آلو تین عدد

7 ٹماٹر تین عدد درمیانے

8 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

9 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

10 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

11 ہلدی ایک چائے کا چمچ

12 دہی ایک پیالی

13 زعفران یازردے کا رنگ ایک چٹکی

14 کیوڑہ ایسنس ایک چائے کا چمچ

15 ہرامصالحہ آدھی پیالی

16 کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں آلوؤں کے موٹے قتلوں کو ہلکی آنچ پر سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔
  2. 2 پھر اسی پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور فرائی ہونے پر تھوڑی سی پیاز نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔
  3. 3 پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک،گوشت،لال مرچ ،دھنیا اور ہلدی ڈال کر بھونیں پھر ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 علیحدہ بڑے پین میں چاولوں کو نمک ملے پانی میں گرم مصالحہ ڈال کر ایک کنی ابالیں اور چھلنی میں پانی نتھار لیں۔
  5. 5 گوشت گل جائے تو چولہے سے اتارلیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے تین حصے کر لیں۔دہی میں کیوڑہ ایسنس اور زردے کا رنگ ڈال کر پھینٹ لیں۔
  6. 6 بڑے پین میں ایک حصہ چاولوں کا ڈال کر اس پر آلو اور ٹماٹر کے قتلے رکھیں،پھر آدھا گوشت ڈال کر اس پر دوسرا حصہ چاول ڈالیں۔پھر گوشت ڈال کر ٹماٹر کے قتلے رکھیں اور تیسرا حصہ چاولوں کا ڈالیں۔
  7. 7 آخر میں فرائی کی ہوئی پیاز،باریک کٹا ہوا ہرا مصالحہ اور دہی ڈال کر ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔پانچ منٹ آنچ تیز رکھ کر پھر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم دے دیں۔

(5451) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food

Urdu cooking recipe of Balochi Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Balochi Rice is a International Food, and listed in the worldwide food. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.