کرینہ اور کرشمہ اپنے کزن رنبیر کپور کی شادی کیلئے فکر مند

میں اورکرشمہ رنبیر کی شادی سونم سے کرانے کی خواہشمند ہیں، کرینہ کپور

پیر 16 جنوری 2017 11:57

کرینہ اور کرشمہ اپنے کزن رنبیر کپور کی شادی کیلئے فکر مند
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) کرینہ اور کرشمہ اپنے کزن اور اداکار رنبیرکپور کی شادی کے حوالے سے کافی فکرمند نظر آتی ہیں اور اب دونوں بہنوں نے رنبیر کی دلہنیا کا نام بھی بتادیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروگرام ‘‘کافی ود کرن’’ کے شومیں اداکارہ سونم اورکرینہ کپور ایک ساتھ مہمان تھیں جہاں ان سے شو کے میزبان کرن جوہرنے متعدد سوالات کیے جن کا انہوں نے دلچسپ اندازمیں جواب دیا۔

(جاری ہے)

کرن جوہرکی جانب سے کرینہ سے جب ان کے کزن رنبیر کی شادی اور دلہن کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ اوران کی بہن کرشمہ دونوں ہی اگررنبیرکی کسی اداکارہ سے شادی کی خواہشمند ہیں تو وہ اداکارہ سونم کپور ہیں۔کرینہ کی یہ بات سن کرسونم کپورکا کہنا تھا کہ رنبیراوروہ بہترین دوست توہوسکتے ہیں لیکن مجھے اس بات کا یقین نہیں کہ میں رنبیرکوبطوربیوی خوش رکھ سکوں گی۔واضح رہے کہ اداکاررنبیراورسونم کپورنے 10 سال قبل ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘‘سانوریا’’ سے ایک ساتھ کرئیر کا آغاز کیا تھا جب کہ دونوں اداکاراب ایک بارپھرسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں بھی ساتھ جلوہ گرہونے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 11:57:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :