قیدی بھول گیا کہ وہ شیشہ دیکھ رہا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 20 اپریل 2015 16:51

قیدی بھول گیا کہ وہ شیشہ دیکھ رہا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2015ء) ایک قیدی نکو جینکن بھول ہی گیا کہ وہ شیشہ دیکھ رہا ہے۔ دلچسپ واقعہ تب پیش آیا جب قیدی نے اپنے ماتھے پر 666 کھودنے کے بعد خود کو دیکھا تو اسے پتہ چلا کہ 666 الٹا کھد گیا ہے۔ وجہ صاف ظاہر ہے کہ شیشے میں ہمیشہ دایاں بائیں طرف اور بایاں دائیں طرف نظر آتا ہے۔ اس لیے اس کا لکھا ہوا 666 بھی الٹا ہو گیا۔ نکو نے مشہور فلم دی اومن (The Omen) کے جنگلی درندے کا نشان بنانے کی کوشش کی تھی۔

نکو نے ٹیلی فونک پیشی میں جج کو بتایا کہ جیل والے اس کا دماغی علاج صحیح طریقے سے نہیں کرا رہے۔ نکو نے جج کو یہ بھی کہا کہ وہ نبراسکا سٹیٹ پیٹرول کو اس کے علاج کے بارے میں ہدایات دے۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ نکو نے یہ حرکت کیوں کی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نے اپنی سزائے موت کی سماعت سے پہلے پہلے خود کو نفسیاتی مریض ظاہر کرنے کے لیے ایسا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی یہ ترکیب پہلے بھی کام کر چکی ہے۔ پچھلے سال اس نے ایسے ہی جسم پر نشانات کھودنے شروع کر دئیے تھے جس کے بعد اسے سزائے موت کی سماعت کے قابل نہیں سمجھا گیاتھا۔ اب ڈاکٹروں نے اسے ایک سال بعد سزائے موت کی سماعت کے قابل سمجھا تو اس نے 666 کا عدد الٹا کھود لیا۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے اس قاتل نے اپنی آنکھوں کے بیچ میں سواستیکا بھی کھودا ہوا ہے۔ 666 کے بارے میں اس نے بتایا کہ یہ عدد اس نے ناگ دیوتا کے حکم پر کھودا ہے جس کی غیبی آواز اسے سنائی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu