60 گہرے کنویں میں ڈوبنے والے چیتے کو بجا لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 4 اگست 2016 02:18

60 گہرے کنویں میں  ڈوبنے  والے چیتے کو بجا لیا گیا

پونے، انڈیا۔ جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والوں نے بڑی محنت کے بعد 60فٹ گہرے کنویں میں ڈوبتے چیتے کو بچا لیا۔
ایک کسان نے پونے، مہاراشٹرا میں اتوار کی صبح محکمہ جنگلات کے حکام کو بتایا کہ ایک چیتا اس کے گھر کے قریب کنویں میں گر گیا ہے اور پانی میں ڈوبتے ہوئے بڑی تکلیف سے دھاڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)


محکمہ جنگلا ت کے حکام نے فورا ہی این جی او وائلڈ لائف ایس او ایس سے رابط کیا۔

وائلڈ لائف ایس او ایس کےعملے نے سب سے پہلے تو کنویں میں بہت سے بانس پھینکے تاکہ چیتا پانی میں ڈوبنے کی بجائے ان پر بیٹھ جائے۔اس کے بعد ایک خصوصی پنجرہ نیچے لٹکایا گیا۔ قریب آنے پر چیتا اس میں گھس گیا۔
وائلڈ لائف ایس اوا یس کے مطابق یہ ایک مادہ تھی، جسے زیادہ گہرے زخم نہیں آئے تھے۔ اسے بعد میں جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu