عورت نے کے ایف سی پر 2کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 اکتوبر 2016 23:38

عورت نے کے ایف سی پر 2کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا۔ دلچسپ وجہ

ایک خاتون نے اپنی فیملی سائز چکن بکٹ پوری طرح نہ بھری ہونےپر کے ایف سی پر 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا ہے۔
نیویارک سے تعلق رکھنے والی اینا ورٹزبرگر کا کہنا ہےکہ اس نے 20 ڈالر کی فیملی سائز چکن بکٹ خریدی مگر یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ بکٹ کے ایف سی کے اشتہار میں دکھائی گئی بکٹ کی طرح نہیں تھی۔

(جاری ہے)


اینا نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ بکٹ میں سے چکن ڈھونڈتی ہی رہ گئی، یہ تو ہاف بکٹ تھی ، اسے ساری فیملی نہیں کھا سکتی تھی اور اشتہار بھی جھوٹ تھا۔

غصے میں بھری 64 سالہ بیوہ اینا نے کے ایف سی کے جارجیا میں واقع ہیڈکوارٹر فون ملا دیا، جہاں اسے بتایا گیا کہ اشتہار میں صرف چکن کو واضح کیا جاتا ہےتاکہ عوام چکن دیکھ سکیں۔اس جواب پر اینا کا سوال تھا کہ اگر آپ عوام کو چکن دکھانا چاہتے ہیں تو اسے ڈش میں ڈالیں۔
اینا نے کے ایف سی پر کیے جانے والے مقدمے میں اشتہار کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu