Multan Tea House Main Reshaam Dalan Conf - Article No. 2444
ملتان ٹی ہاؤس میں ریشم دلان کانفرنس - تحریر نمبر 2444
ملتان ٹی ہاؤس زاہد سلیم گوندل نے اس وقت تعمیر کروایا تھا جب وہ ملتان میں ڈی سی ہوا کرتے تھے ۔ ملتان کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایک ایسا منتظم میسر آیا ہے
رانا اعجاز حسین چوہان بدھ 7 اکتوبر 2020
(جاری ہے)
ملتان ٹی ہاؤس زاہد سلیم گوندل نے اس وقت تعمیر کروایا تھا جب وہ ملتان میں ڈی سی ہوا کرتے تھے ۔ ملتان کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایک ایسا منتظم میسر آیا ہے جو حرف کی حرمت سے بھی پوری طرح واقف ہونے کیساتھ ساتھ خود اہل قلم اور اپنے دل میں ادیبوں اور شاعروں کا درد بھی رکھتاتھا ۔ملتان ٹی ہاؤس سے متعلق معروف شاعر اسلم انصاری کہتے ہیں ”جب تک اس شہر کے سینے پر ملتان ٹی ہاؤس کا تمغہ سجا رہے گا ریشم دلان ملتان کے دل میں زاہد سلیم گوندل کی محبت موجزن رہے گی یہ خطہ ان کا یہ احسان کبھی چکا نہیں پائے گا“ زاہد سلیم گوندل ایک اچھے آفیسر، محنتی انسان اورادب سے محبت کرنے والی شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی محنت سے قائم ملتان ٹی ہاؤس ادبی حوالے سے پورے ملک میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے ، اور ادب کی ترویج میں اہم ترین کردار ادا کرہا ہے ۔ ملتان ٹی ہاؤس کے زیراہتمام چوتھی ریشم دلان کانفرنس ماہ اکتوبر 2020 ء کے آخری ہفتے میں سجے گی۔ ملتان ٹی ہاؤس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں انتہائی سنجیدہ اور ملتان سے محبت کرنے والے شامل ہیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں ادب اور صحافت سے وابستہ نامور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کانفرس کے انعقاد کے لئے ملتان ٹی ہاؤس کی عمارت کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ ملک کے ممتاز شاعر و کالم نگار جنرل سیکرٹری ملتان ٹی ہاؤس خالد مسعود خان نے کہا کہ کانفرنس میں زاہدسلیم گوندل،مسعود اشعر اور اصغر ندیم سید سمیت ارشاد عارف،ڈاکٹر یوسف خشک اور ہارون الرشید کو بھی دعوت دی جائے گی جبکہ بیرسٹر ظفراللہ خان ،بشریٰ رحمان ، روف کلاسرا اور کمشنر ملتان جاوید اختر محمود بھی کانفرنس کے مہمان بنیں گے ۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء،ادیب اور لکھاری بھی کانفرنس میں اپنے مکالے پڑھیں گے۔ ممتاز کمپیئر و کالم نگار، جوائنٹ سیکرٹری ملتان ٹی ہاؤس شاکر حسین شاکر کی جانب سے کانفرنس کے تمام شرکاء میں1938 ء میں شائع ہونے والی کتاب مرقع مولتان تقسیم کی جائے گی۔ جبکہ ڈاکٹر اسلم انصاری،ڈاکٹر اسد اریب اورٹی ہاؤس کے لائف ممبرخلیل احمد کی کتب بھی شرکاء کو بطور تحفہ پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کانفرس کے تمام شرکاء کو تاریخ ملتان پر مبنی چارنئی شائع ہونیوالی کتب ، اور مقالات ملتان تحفے کے طور پر پیش کی جائے گی۔ معروف شاعر و سیکرٹری مالیاتی امور ملتان ٹی ہاؤس مستحسن خیال خلجی و دیگر عہدیداران ریشم دلان ملتان کانفرنس کو عظیم الشان اور مثالی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔ ہم دعا گو ہیں کہ ملتان ٹی ہاؤس میں ایسی عظیم الشان تقریبات کا انعقاد ہوتا رہے ، اور کلچر اور شعرو ادب کا گہوارہ اسی طرح علم کی روشنی اور محبتیں بکھیرتا رہے۔
Browse More Urdu Literature Articles
’’بساط‘‘ میری بساط کے مطابق
Bisat Meri Bisat Ke Mutabiq
ماہنامہ نو عمر ڈائجسٹ شمارہ جنوری 2021
Mahnama Umer Digest
ملتان ٹی ہاؤس میں ریشم دلان کانفرنس
Multan Tea House Main Reshaam Dalan Conf
کتب بینی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی
Kutab Beeni
ادب و ثقافت
Adab O Saqafat
سہیل احمد صدیقی کے لئے عالمی اعزاز
Sohail Ahmed Siddiqi
کتابی سلسلے بیلاگ کراچی کا جدید ”نظم نمبر“
Jadeed Nazm Number
ماہنامہ ماوراانٹرنیشنل مارچ 2008
Mavra March 2008
دنیا زاد کتابی سلسلہ نمبر 20
Dunya Zad 20
سہ ماہی قرطاس، جنوری فروری مارچ2008
Qirtas
تادیب انٹرنیشنل کا اعزاز
Tadeeb International
سمبل کا تیسرا شمارہ: مدیر محمد علی فرشی
Symbol 3