Gulzar Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Gulzar گلزار - Read complete profile, contact information and life history of Gulzar
Gulzar Profile & Information

گلزار

مشہور بھارتی شاعر گلزار کا پیدائشی نام سمپورن سنگھ کلرا ہے۔آپ 18اگست1934میں ڈسٹرکٹ جہلم،دینا(موجودہ پاکستان)میں پیدا ہوئے۔ گلزار صاحب نے بھارتی فلم انڈسٹری کی یاد گار فلمیں لکھیں اور ڈائرکٹ بھی کیں۔گلزار نے اپنے کیرئر کے آغاز میں موٹر مکینک کا کام بھی کیاتا ہم بعد ازاں اپنی محنت اور لگن کے باعث آسام یونیورسٹی کے چانسلر بھی تعینات کئے گئے۔ گلزار کو متعدد بار حکومتی اور فلمی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔فلم ڈایئلاگ لکھاری کی حیثیت سے ان کی ایوارڈ یافتہ مشہور فلموں میں "نمک حرام،کوشش،آنند"اور بطورہدایتکار"آندھی،موسم ،ماچس"جیسی یادگار اور بے مثال فلمیں شامل ہیں۔ حکومت ہندوستان کی طرف سے انہیں پدما بھوشن، ساہیتیااکیڈمی ایوارڈاور اندرا گاندھی جیسے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے انہیں دادا صاحب پھالکے،متعدد فلم فئیر اور کئی بار نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔ان کے لکھے گئے گانے "جے ہو "کو گریمی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے ۔
Urdu Name گلزار
English Name Gulzar
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb