خوفزدہ حکومت

Khofzada Hukoomat

Rehan Muhammad ریحان محمد جمعرات 19 ستمبر 2019

Khofzada Hukoomat
پی ٹی آئی فوج عدلیہ کے ساتھ اتنا بڑا عوامی مینڈیٹ ہوتے ہوے بھی ایک خوف زدہ ڈری سہمی ہوئی حکومت ہے سارا سارا دن۔جب بھی ٹی وی آن کریں حکومت کی پی پی پی ن لیگ کے خلاف پریس کانفرنس دکھائی جا رہی ہو گی۔ان کی کرپشن کی داستانیں جو پچھلے 7سالوں سے سن سن کے تھک گے ہیں دھراء جاتی ہیں۔پی ٹی آئی کی ایک سالہ حکومت میں ایک پریس کانفرنس ایسی نہیں سنی دیکھی جس میں عوام کو بتایا گیا ہو کہ باہر سے انویسٹمنٹ آئی ہے کوئی نیا روزگار کا منصوبہ لگا ھو۔

بیروزگاڑی مہنگائی میں کمی آئی ہو۔حکومت کے کسی اقدام سے معیشت میں بہتری آئی ہو۔ڈالر کی آوارگی پر کوئی روک تھام کی گی ہو۔پٹرول ،گیس یا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے کوئی اقدامات کیے ہو۔ صرف اور صرف ن لیگ پی پی پی مولانا فضل رحمان کے خلاف دن میں چار پانچ پریس کانفرس کرنی۔

(جاری ہے)

یا ان کی گرفتاریو ں کے متعلق پروگرام۔حلانکہ حقیقت میں عمران خان کے دائیں بائیں بھی کرپٹ لوگوں کی بڑی تعداد موجود ھے۔

ان کے خلاف نیب ایک بے اثر ادارہ دیکھائی دیتا ہے جو حکومت کے خلاف بات کرتا ہے اس پر کوئی نہ کوئی کیس بنا کر اندر کر دیا جا رہا ہے۔
آج فیس بک اور ٹویٹر پر حامد میر کی حکومت خلاف پوسٹ اور ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ کا بائیکاٹ کرنے کی مہم جاری ہے۔اس طرح کے طریقوں سے خواہ مخواہ ان لوگوں کی توجہ حامد میر کی ان پوسٹ پر ڈلوا رہے جنہوں نے کبھی بھی حامد میر کو پڑھا نہیں۔

یہ سلسلہ صرف حامد میر تک نہیں اس فہرست میں بے شمار صحافی شامل ھیں۔جو غیر اہم ہوتے ہوئے بھی اہم ہو گے۔یہ سب اشارے حکومت کے ڈراور خوف کی نشاندہی کرتے ہیں۔جو سمجھ سے باہر ہے۔
سوشل میڈیا پر ایسی ایسی پوسٹ پی ٹی آئی کے سپوٹر پوسٹ کرتے ہیں کہ پڑھ کر سر تھام لیتے ہیں۔عمران خان کو ٹی وی پر پریس کانفرنس کے لیے ووٹ نہیں دیا عوام نے اپنی بہتری کے لیے ووٹ دیا۔خان صاحب سے گزارش ہے مزید وقت ضائع کیے بغیر کسی کے بھی ڈر خوف کے بغیر دلیرانا حکومت کریں۔عوامی فیصلے کریں عوام کی فلاح کے لیے موثر اقدام کریں عوام آپ کا ساتھ دیں گے۔صرف اور صرف اپوزیشن کے خوف کو چھوڑ دیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :