پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا!

Pakistan Default Nahi Karega

Usman Butt عثمان بٹ جمعرات 15 دسمبر 2022

Pakistan Default Nahi Karega
جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے تب سے آج تک ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبریں آرہی ہیں، فرق صرف یہ ہے کہ پہلے غیرملکی پاکستان ڈیفالٹ ہونے کی پیشین گوئیاں کرتے تھے آج اپنے ملک کے حکمران و سیاست دان اور صحافی اس طرح کی مایوسی پھیلا رہے ہیں۔
پاکستان کے آٖفیشلی ریزرو کے مطابق بات کریں تو اگر پاکستان وقت پر ادائیگیاں نہ کرسکا تو کون پاکستان کے وہ ریزرو اٹھائے گا جوکہ ہمارے ہیں ہی نہیں دوسرا اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا ہے تو جن ممالک اور بنکوں نے پاکستان کو قرضے دیے ہیں ان کے پیسے واپس ملنے کی امید بھی ختم ہوجائے گی البتہ جب تک پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرتا تو کم از کم امید تو ہوگی قرضوں کی قسط لوٹائی جاسکتی ہے۔


خبروں کے مطابق پاکستان کے پاس 6 ماہ کا وقت ہے قرضوں کی قسط چکانے کے لیے جوکہ کم وقت نہیں ہے ظاہر ہے پاکستان دنیا کی ٹاپ 30 بڑی معاشی قوتوں میں سے ایک ہے پاکستان دنیا بھر میں کھیلوں کا سامان، آلات جراحی، زرعی اجناس، ٹیکسٹائل و گرم کپڑے، لباس، لیدر کی جیکٹس، جوتے، مشروبات، سرکہ، اسپرٹ، چینی، نمک، سیمنٹ، پتھر اور بہت کچھ بڑے پیمانے پر ایکسپورٹ کرتا ہے تو ہم خود کو سری لنکا سے موازنہ تو کر نہیں سکتے۔

(جاری ہے)


پاکستان کے بارے میں بڑھ چڑھ کر ڈیفالٹ کے دعوے کرنے والے حکمران و اپوزیشن جماعتیں کیا اپنے لائف اسٹائل میں سادگی لے کر آئے ہیں؟ کیا بھاری تنخواہیں لینے والے ایم پی ایز، ایم این ایز اور وزراء نے اپنی تنخواہیں لینے سے انکار کیا؟
کیا سارا دن ٹی وی پر بیٹھ کر پاکستان ڈیفالٹ ہونے کی پیشین گوئیاں کرنے والے اینکرز اور تجزیہ نگار / سیاست دان بتاتے کہ پاکستان ڈیفالٹ کیسے ہورہا ؟ آئی ایم ایف کی شرائط سے بڑھ کر عوام پر ٹیکس لگائے گئے تھے  پھر پاکستان کی معاشی حالت کیوں آئی سی یو میں پہنچی بتائی جارہی؟ اگر پاکستان ڈیفالٹ ہو ہی رہا خدانخواستہ تو اس کو بچانے کے لیے مسائل کے حل پر کیوں بات نہیں ہورہی جبکہ کنٹرول کرنے والے ڈیفالٹ کی خبروں کو میڈیا پر سنسر کیوں نہیں لگارہے کیونکہ اس طرح کی خبروں سے انویسٹر کا اعتماد ختم ہوتا اور اسٹاک مارکیٹ بھی کریش ہونے کے خدشات ہوتے؟
یہ سب باتیں سمجھ کر دیکھیں آُپ بھی کہیں گے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا!

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :