Prawn Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7037

Prawn Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Prawn Biryani is a famous dish in this region. You can read here Prawn Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Prawn Biryani. You can know the complete method to make Prawn Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Prawn Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Prawn Biryani below.

پران بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7037

Prawn Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 جھینگے آدھا کلو

2 چاول دو پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 پیاز دو عدد درمیانی

6 ٹماٹر تین عدد درمیانے

7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

8 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

9 ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

10 میتھی دانہ چند دانے

11 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ

12 ہری پیاز تین سے چار عدد

13 دودھ آدھی پیالی

14 زردے کا رنگ ایک چٹکی

15 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ

16 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1جھینگوں کو چھیل کر صاف پانی سے دھو لیں۔
  2. 2 پیاز کو باریک آملیٹ کی طرح کاٹ لیں،ہری پیاز کو باریک چوپ کر لیں اور ٹماٹر کو موٹے کاٹ کر رکھ لیں۔
  3. 3 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں،اس میں میتھی اور رائی ڈال کر ہلکا سا کڑکڑا لیں۔
  4. 4 پھر اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
  5. 5 اس میں لال مرچ،دھنیا،ہلدی ڈال کر ذرا سا پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں،پھر جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر چار سے پانچ منٹ بھونیں۔
  6. 6 ٹماٹر اور باریک کٹی ہوئی ہری پیاز ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 چاولوں کو ایک کنی اُبال لیں،پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل لگا کر اس میں آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں پھر اس پر جھینگوں کا تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر اوپر سے باقی چاول ڈال دیں۔
  8. 8 دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر چاولوں کے اوپر ڈالیں اور پسے ہوئے ناریل کو ہلکا سا بھون کر اوپر سے چھڑک دیں۔
  9. 9 ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔
  10. 10 ڈش میں نکال کر لیموں کے قتلوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(2879) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Prawn Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Prawn Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.