بند کریں
پکوان تمام ترا کیبفاسٹ فوڈز سوئس سینڈوچ
سوئس سینڈوچ
اجزا: ڈبل رو ٹی چھ روٹی چینی ایک چھوٹا چمچ انار دانہ آدھ چمچ ہری مرچیں دو عد د ہرا دھنیا،پودینہ چند پتے انڈے 3 عد د شا می کباب 3عد د نمک ،املی ،مکھن حسب ضرورت طریقہ: انڈ وں کو ابال کر باریک مسل لیں ۔ہری مرچیں،پودینہ ،ہرادھنیا ،اور انار داناباریک پیس لیں ۔ املی والے پانی میں چینی اور نمک تھوڑا سا مکھن ملائیں اور خوب اچھی طرح پھینٹ لیں ۔اس کے بعد ایک سلائس پر شامی کباب کی ٹکیہ پھیلا کر چھری سے لگائیں ۔اس کے او پر مسلے ہو ئے انڈے اور پھینٹا ہوا مصا لحہ لگائیں۔ دوسرے سلائس کو توے پر تھوڑے سے مکھن کے ساتھ نرم اور گرم کریں ۔ پھر اس سلائس کو پہلے والے سلائس کے اوپر رکھ کر ہلکا ساد با ئیں اور دو بارہ پہلے سلائس والا حصہ توے پر رکھ کر ہلکا سا سنگ لیں ۔مزیدار اور لذیذ چٹپٹاسوئس سینڈوچ تیار ہے ۔
کھانا پکانے کی مزید تراکیب پڑھنے کیلئے ہمارا فیس بک صفحہ لائیک کیجئے

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان