بند کریں
پکوان تمام ترا کیبمکس سبزیاں سیم پھلیاں
سیم پھلیاں
اشیاء: سیم پھلیاں آدھا کلو پیاز 100گرام لہسن 10جوئے زیرہ، ہلدی آدھا چمچ خشک دھنیا ایک چمچ گھی ایک کپ گرم مصالحہ دو چمچ نمک مرچ حسب پسند ترکیب: سیم کی پھلیاں، پیاز اور لہسن باریک کاٹ لیں۔ پھلیاں دھو کر خشک کر لیں ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں اور کٹا پیاز اور ہلدی ڈال دیں۔ مصالحہ بنانے کے لئے دھنیا، نمک، مرچ، لہسن، زیرہ ڈال دیں۔ مصالحہ بھون جائے تو سیم پھلیاں ڈال دیں۔ ایک کپ پانی ڈال کر 15منٹ تک پکائیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کر یں۔
کھانا پکانے کی مزید تراکیب پڑھنے کیلئے ہمارا فیس بک صفحہ لائیک کیجئے

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان