Steamed Chutney Fish Recipe In Urdu - Recipe No. 1751

Steamed Chutney Fish Urdu recipe is available at UrduPoint. Steamed Chutney Fish is a famous dish in this region. You can read here Steamed Chutney Fish recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Steamed Chutney Fish. You can know the complete method to make Steamed Chutney Fish on this page. We will also tell you how long it will take to make Steamed Chutney Fish. Read the recipe, ingredients, and everything related to Steamed Chutney Fish below.

سٹیمڈ چٹنی فش بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1751

Steamed Chutney Fish Recipe In Urdu
اجزاء:
مچھلی کے قتلے چار عدد
نمک چٹکی بھر
لیموں کا رس ایک لیموں کا
کیلے کے پتے چار بڑے پیس
ّ(پیسٹ بنانے کے لئے گرائنڈ کر یں)
کدو کش کیا گیا کھوپرا دو چائے کے چمچ
دھنیے کے پتے (کٹے ہوئے) 1/3کپ
پودینہ 6۔8 پتے
چینی چٹکی بھر
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
کدو کش کیا گیا ادرک ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
مچھلی کے قتلوں کو ایک طرف سے کاٹیں، مگر مکمل طور پر مت کاٹیں بلکہ آخر میں دو نوں حصوں کو ملا رہنے دیں ۔ یہ ایک جیب کی سی صورت میں ہونے چاہیں۔ پھر اسے نمک اور لیموں کا رس لگا کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں ۔ اس کے بعد چٹنی (گرائنڈ کی ہوئی پیسٹ ) مچھلی کے اندر بھریں اور اس کے باہر بھی اچھی طرح لگا دیں ۔ اس کے بعد اسے یونہی کم ازکم ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ کیلے کے پتے کے چار بڑے ٹکڑے کر کے ہر ٹکڑے پر ایک مچھلی کا قتلہ رکھیں اور مچھلی کے گرد پتا لپیٹتے ہوئے کناروں کو باندھ دیں۔ پھر اسے 25سے 30منٹ تک سٹیم روسٹ کر یں حتیٰ کہ مچھلی اچھی طرح پک جائے۔ اسے آپ بیک بھی کر سکتے ہیں ۔ اگر بیک کرنا چاہیں تو پتوں کے باہر تھوڑا سا تیل لگا لیں۔ ان مچھلی کے پیکٹوں کو آپ تولے پر اتنا روسٹ کر سکتے ہیں کہ پتے خشک ہو جائیں۔ اگر آپ کوکیلے کے پتے نہ ملیں تو آپ اس کی جگہ ایلومینیم کے ورق بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ مگر کیلے کے پتوں سے حاصل ہونے والا خاص مزہ اس صورت میں شاید نہ مل سکے۔ یہ ایک ہلکی پھلکی مگر بھوک مٹانے والی شوگر کے مریضوں کے لئے بے حد خاص ڈش ہے۔

(6041) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Fish

More Recipes

Urdu cooking recipe of Steamed Chutney Fish, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Steamed Chutney Fish is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.