Machhli Ki Nihari Recipe In Urdu

مچھلی کی نہاری بنانے کی ترکیب

Machhli Ki Nihari Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی کے سلائسز ایک کلو
2 لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
3 نمک حسب ذائقہ
4 پیاز(باریک کٹی ہوئی) تین عدد درمیانی
5 ثابت کالی مرچیں دس سے بارہ عدد
6 لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
7 دھنیاپسا ہوا دو کھانے کے چمچ
8 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
9 سونف ایک کھانے کا چمچ
10 بڑی الائچی کے دانے ایک چائے کا چمچ
11 سونٹھ ایک چائے کا چمچ
12 پپلی ایک چائے کا چمچ
13 دہی ایک پیالی
14 سادہ آٹا آدھی پیالی
15 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت یا چکن کی ہڈیوں کو پیاز،کالی مرچیں اور پانی ڈال کر ابال کر یخنی بنالیں ۔
  2. 2 مچھلی کے سلائسز کو صاف دھو کرنمک ،لال مرچ دھنیا ،زیرہ ،خشک آٹا(سب ایک ایک کھانے کا چمچ )پانی میں ملا کر لگائیں اور کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔
  3. 3 پھر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔
  4. 4 سونف ،بڑی الائچی کے دانے ،سونٹھ اور پپلی کو باریک پیس لیں ،دہی میں نمک ،لال مرچ ،پسا ہوادھنیا،زیرہ اور پسے ہوئے مصالحے ملالیں ۔
  5. 5 ایک علیحدہ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں دو پیاز کو سنہری فرائی کرلیں ۔
  6. 6 لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ ہلکا سا فرائی کریں اور پھر آٹا ڈال کر اچھی طرح خوشبو آنے تک بھونیں۔ اس میں مصالحے کا مکسچر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہوجائے ۔پھر اس میں یخنی کو چھان کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ پکائیں ۔
  7. 7 پھر فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

متعلقہ پکوان

(662) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Machhli Ki Nihari, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Machhli Ki Nihari is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.