Aloo Kay Samosay Recipe In Urdu

آلو کے سموسے بنانے کی ترکیب

Aloo Kay Samosay Recipe In Urdu

اجزاء:
گھی ایک کھانے کا چمچہ
رائی دو چائے کا چمچہ
تازہ مٹر کے دانے 100گرام
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ چائے کا چمچہ
ہینگ (پسی ہوئی) ایک چٹکی
آلو 450گرام
میدہ 400گرام
سبزمرچ (کٹی ہوئی) دو
انار دانہ ایک چمچہ
ہرے دھنیے کی پتیاں ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
آلو ابال کر کچل لیں۔ ایک کڑھائی میں گھی گرم کر یں اور اس میں لونگ ،ہینگ، رائی کے بیج، مٹر ،ہری مرچ، نمک ا،نار دانہ شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ پر تقریباََ دو منٹ پکائیں ۔ کڑھائی کو ڈھک دیں۔ آنچ اور ہلکی کر دیں اور اسے دس منٹ تک پکائیں ۔
گرم مصالحہ اور سبز دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور آمیزے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر سابقہ ترکیب کے مطابق سموسے تیار کر یں اور گرم گرم چٹنی یا رائتے کے ساتھ پیش کر یں۔

متعلقہ پکوان

(4749) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Aloo Kay Samosay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Kay Samosay is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.