Aloo Keema Recipe In Urdu - Recipe No. 7180

Aloo Keema Urdu recipe is available at UrduPoint. Aloo Keema is a famous dish in this region. You can read here Aloo Keema recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Aloo Keema. You can know the complete method to make Aloo Keema on this page. We will also tell you how long it will take to make Aloo Keema. Read the recipe, ingredients, and everything related to Aloo Keema below.

آلو قیمہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7180

Aloo Keema Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن کا قیمہ آدھا کلو

2 آلو دو عدد درمیانے

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 پیاز دو عدد درمیانی

6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

8 ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ

9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

10 ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ

11 تازہ میتھی آدھی پیالی

12 تازہ لال مرچیں دو سے تین عدد

13 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں،موٹا کٹا ہوا قیمہ لے کر دھو کر چھلنی میں رکھ لیں اور پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
  2. 2 میتھی کو صاف دھو کر باریک کاٹیں اور ٹھنڈے پانی میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر میتھی کو بھگو کر رکھ دیں۔
  3. 3 پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
  4. 4 پھر اس میں نمک،ہلدی،ادرک لہسن اور آلو کے ٹکڑے ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں،تین سے چار منٹ پکانے کے بعد اس میں ہلدی،لال مرچ اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔
  5. 5 قیمے کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں اور تیل علیحدہ ہونے پر میتھی ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور آدھی پیالی پانی شامل کر دیں۔
  6. 6 آخر میں باریک کٹی ہوئی لال مرچیں اور بھنا ہوا کٹا ہوا دھنیا اور زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 اس مزیدار قیمے کو پوری پراٹھے یا سادہ پراٹھوں کے ساتھ شروع کریں۔

(3772) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food

Urdu cooking recipe of Aloo Keema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Keema is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.