Barmeez Khao Say Recipe In Urdu

برمیز کھاﺅ سے بنانے کی ترکیب

Barmeez Khao Say Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 دہی500گرام
2 بیسن 1باﺅل
3 کوکونٹ کریم پاﺅڈر2کھانے کے چمچے
4 ہلدی1/4چائے کا چمچہ
بگھار کے لئے:
1 زیرہ1کھانے کا چمچہ
2 کٹی لال مرچ1کھانے کا چمچہ
3 کری پتہ2اسٹکس
4 لہسن سلائس2کھانے کے چمچے
5 پیاز1عدد
6 میتھی دانہ1چائے کا چمچہ
7 تیل1باﺅل
سالن کے لئے:
1 بیف بون لیس750گرام
2 تلی پیاز2درمیانی
3 لال مرچ پاﺅڈر1کھانے کا چمچہ
4 دھنیا پاﺅ ڈر1کھانے کا چمچہ
5 ہلدی1چائے کا چمچہ
6 زیرہ1چائے کا چمچہ
7 ادرک لہسن پیسٹ1کھانے کا چمچہ
8 دہی1باﺅل
9 گرم مصالحہ پاﺅڈر1چائے کا چمچہ
کھاﺅ سے کے لئے:
1 اسپیگیٹھی1پیکٹ
گارنش کے لئے:
1 ٓآلوفرنچ فرائز کٹ500گرام
2 ہری مرچ10-12عدد
3 لہسن15-20جوے
4 لال فوڈ کلر1/4چائے کا چمچہ
5 ہرا فوڈ کلر1/4چائے کا چمچہ
6 پیلا فوڈ کلر1/4چائے کا چمچہ
7 دھنیا1باﺅل
8 چپس1باﺅل
9 مونگ پھلی1باﺅل

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پین میں دہی، بیسن،نمک، کوکونٹ کریم، ہلدی اور پانی ڈال کر پکائیں۔
  2. 2 فرائی پین میں ایک باﺅل تیل گرم کرلیں۔پھر اس میں زیرہ ، کٹی لال مرچ، کری پتہ،سلائس لہسن،کٹی پیاز اور میتھی دانے کا بگھار بنائیں۔
  3. 3 اب کڑاہی کو بگھار لگا کر مزید پکنے دیں۔
  4. سالن کے لئے

  5. 1
  6. 2 گرم تیل میں پیاز کو فرائی کرلیں۔اتنا کہ براﺅن ہوجائے تو چوراکرکے الگ رکھیں۔
  7. 3 گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ کر اس میں نمک شامل کرکے اُبال لیں۔
  8. 4 ایک پین میں تیل گرم کرکے اُبلا گوشت ، تلی،پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ،زیرہ، ہلدی، نمک، لال مرچ پاﺅڈر، دھنیا پاﺅڈر اور گرم مصالحہ پاﺅڈر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  9. 5 پھر اس میں پھینٹا ہوا دہی شامل کرکے مزید بھونیں اور علیحدہ رکھیں۔
  10. کھاﺅ سے کے لئے

  11. 1
  12. 2 اسپیگیٹھی کو نمک اور پانی ڈال کر اُبالیں۔
  13. گارنش کے لئے

  14. 1
  15. 2 فرنچ فرائز کو تین حصوں میں کر دیں۔ پھر اس میں مختلف رنگ شامل کرکے فرائی کرلیں۔
  16. 3 ہری مرچوں کو سلائس میں کاٹ لیںاور کرسپی فرائی کریں۔
  17. 4 ہرا دھنیا کو باریک کاٹ لیں۔
  18. 5 رنگزچپس کو گرم تیل میں فرائی کریں۔
  19. 6 لہسن کے جوےس سلائس میں کاٹ کر فرائی کرلیں۔
  20. کھاﺅ سے بنانے کے لئے

  21. 1
  22. 2 ایک بڑے باﺅل میں اُبلی اسپیگیٹھی ڈالیں۔ اوپرسے کڑاہی ڈال کر بیف کا سالن شامل کریں۔
  23. 3 اب تلی پیاز،فرنچ فرائز، تلے لہسن، تلی ہری مرچ،باریک کٹا دھنیا،فرائیڈرنگزچپس اور مونگ پھلی سے گارنش کرکے سرو کریں۔

(635) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

Urdu cooking recipe of Barmeez Khao Say, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Barmeez Khao Say is a Chinese Food, and listed in the chinese food. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.