Bean Curd Recipe In Urdu - Recipe No. 1964

Bean Curd Urdu recipe is available at UrduPoint. Bean Curd is a famous dish in this region. You can read here Bean Curd recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Bean Curd. You can know the complete method to make Bean Curd on this page. We will also tell you how long it will take to make Bean Curd. Read the recipe, ingredients, and everything related to Bean Curd below.

بین کرڈ این کیسرول بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1964

Bean Curd Recipe In Urdu
اجزاء:
سوفٹ بین کرڈ 500گرام
بانس کی تازہ کونپل 50گرام
خشک چینی کھمبیں 50گرام
بین لیف بڈز پچاس گرام
ایم ایس جی دس گرام
سوئی سوس حسب ذائقہ
ویجی ٹیبل حسب ذائقہ
پیاز ضرورت کے مطابق
چکن سٹاک 500ملی لیٹر
پھول گوبھی پچاس گرام
خشک بانس کی کونپل کی نوک 60گرام
چینی نمکین ہام پچاس گرام
خشک سٹر اکھمبیں 15گرام
جھینگے کے انڈے ایک چٹکی
سرکہ دس ملی لیٹر
چکن کی چربی کا تیل دس ملی لیٹر
نمک حسب ذائقہ
ادرک حسب ذائقہ
ترکیب تیاری:
ایک پیالے میں سٹر کھمبیں ، خشک کونپل ،بانس اور چینی کھمبیں ڈال کر گرم پانی میں 30منٹ بھگو دیں ۔ پیالے کوڈھانپ دیں۔ سوفٹ بین کرڈ کو ایک پلیٹ پر رکھ کر ایک گھنٹہ سٹیم کر یں۔ یہاں تک کہ اس میں سوراخ ظاہر ہو جائیں۔ سٹیم بین کرڈ کی کترنیں کر لیں۔ ان کو ایک چھلنی میں رکھ کر ان کے اوپر گرم پانی ڈالیں۔ گرم پانی نچوڑ دیں۔ اور پھر دھوئیں ۔ اب پھر نچوڑ کر ان کو ایک طرف رکھ دیں ۔ بانس کی کونپلیں ہام اور چکن میٹ سٹر ائپس یعنی لمبے ریشوں میں کاٹیں۔ چینی کھمبوں کے تنے کاٹ کر ان کی بھی کتر نیں کر یں۔ اور سٹرا کھمبوں کی بھی کتر نیں۔ اب پانچ مختلف کترنوں کو الگ الگ پیالوں میں ڈالیں ۔ پہلے ان میں گرم پانی ڈالیں اور پھر پانی نچوڑ دیں۔ بین لیف بڈز کے سخت سرے کاٹ کر نکال دیں۔ ٹھنڈے بہتے پانی سے دھوئیں پیاز اور ادرک کا قیمہ کوٹیں۔ ریز ہ ریزہ کر یں۔
پکانے کی ترکیب:
ووک کو تیز آگ پر رکھیں۔ اس میں تیل ڈال دیں۔ جب تیل گرم ہو جائے۔ ادرک اور پیاز ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ چکن سٹاک ڈالیں۔ باقی سب اجزا اور بین کرڈ کی کترنیں بھی ڈال دیں۔ اچھی طرح سٹر کر یں۔ ان تمام اجزا کو مٹی کے چینی کیسرول میں منتقل کر دیں۔ ڈھانپ کر درمیانے درجے کی آگ پر دس منٹ پکائیں۔ پیش کرنے سے پہلے ان پر چکن آئل ڈالیں اور بین لیف بڈز سے سجائیں۔

(2960) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Bean Curd, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bean Curd is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.