Chana Masala Recipe In Urdu - Recipe No. 6662

چنا مصالحہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6662

Chana Masala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کالے چنے ڈیڑھ پیالی
2 نمک حسب ذائقہ
3 پیاز ایک عدد
4 ٹماٹر کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
5 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
6 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
7 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 ثابت لال مرچیں دو عدد
10 کلونجی آدھا چائے کا چمچ
11 کڑی پتے چند پتے
12 کوکنگ آئل ایک چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنوں کو دھو کر گرم پانی میں سوڈا ڈال کر بھگو کر رکھیں اور جب اچھی طرح پھول جائیں تو پانی پھینک کر صاف پانی میں ابال کر گلا لیں۔
  2. 2 ثابت لال مرچیں،زیرہ،ناریل اور کلونجی کو پیس لیں۔کوکنگ آئل میں کڑی پتے ڈال کر چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں پسا ہوا مصالحہ،نمک،ہلدی،پسی ہوئی لال مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔
  4. 4 آخر میں ابلے ہوئے چنے ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

(557) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Chana Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chana Masala is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.