Aash Recipe In Urdu - Recipe No. 6605

آش بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6605

Aash Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سفید چنے ایک پیالی
2 اسپیگھیٹی 100گرام
3 قیمہ 200 گرام
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچ
6 لہسن کچلا ہوا آدھا چائے کا چمچ
7 پیاز تین عدد
8 ٹماٹر چار عدد
9 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
10 ہلدی ایک چائے کا چمچ
11 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
12 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
13 میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
14 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
15 دہی ایک پیالی
16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنوں کو صاف دھو کر میٹھا سوڈا اور گرم پانی ڈال کر بھگو دیں۔پھر اس میں ایک چوپ کی ہوئی پیاز دو چوپ ٹماٹر،نمک،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر ابال لیں۔
  2. 2 اچھی طرح گل جائے تو ہلکا ہلکا کچل کر رکھ لیں۔
  3. 3 قیمے کو تیار کرنے کے لئے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز اور ادرک لہسن کو چار سے پانچ منٹ فرائی کریں۔پھر اس میں قیمہ ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔
  4. 4 آخر میں ہلدی،لال مرچ اور ٹماٹر کو بلینڈ کرکے ڈالیں اور اچھی طرح بھونتیں ہوئے تیل علیحدہ ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔
  5. 5 دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،لہسن اور کالی مرچ ملا لیں۔اسپیگھیٹی کو نمک ملے پانی میں ابال لیں۔

(1056) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Aash, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aash is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.