Bemisal Aaloo Gosht Recipe In Urdu

بے مثال آلو گوشت بنانے کی ترکیب

Bemisal Aaloo Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 آلو دو عدد درمیانے
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن کچلا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 ٹماٹر دو عدددرمیانی
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
10 گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
11 دہی آدھی پیالی
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں اور اسے تھوڑی سی ٹھنڈی ہونے پر ٹماٹر کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
  3. 3 میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو کوکنگ آئل میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 گوشت ادھ گلا ہونے پر اس میں دو ٹکڑے کئے ہوئے آلو اور بلینڈ کی ہوئی پیاز شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر گوشت مکمل گلنے تک پکائیں(اگر ضروت محسوس کریں تو آدھی پیالی پانی شامل کردیں)۔
  5. 5 آخر میں بھنا کٹا دھنیا زیرہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(491) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Bemisal Aaloo Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bemisal Aaloo Gosht is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.