Braided Cinnamon Roll Recipe In Urdu - Recipe No. 7020

بریڈڈ سینامن رول بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7020

Braided Cinnamon Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ دو پیالی
2 پسی ہوئی دار چینی ایک چائے کا چمچ
3 نمک حسب ذائقہ
4 خشک خمیر ڈیڑھ چائے کا چمچ
5 چینی ایک کھانے کا چمچ
6 انڈا ایک عدد
7 براؤن شوگر چار سے پانچ کھانے کے چمچ
8 خشک دودھ کا پاؤڈر آدھی پیالی
9 مارجرین یا مکھن چار کھانے کے چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے کو پیالے میں رکھ کر اس کے درمیان میں گڑھا سا کر لیں۔
  2. 2 اس میں نمک،چینی،خمیر،خشک دودھ اور ایک کھانے کا چمچ مارجرین یا مکھن ڈال دیں۔
  3. 3 پھر اسے نیم گرم پانی سے نرم گوندھ کر ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
  4. 4 اوون کو 180C پر بیس سے پچیس منٹ پہلے گرم کر لیں اور ایک گول بیکنگ ٹرے میں برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگا کر رکھ دیں۔
  5. 5 میدے کو پندرہ سے بیس منٹ بعد دوبارہ سے گوندھ کر بیل لیں۔
  6. 6 دار چینی،براؤن شوگر اور مارجرین یا مکھن کو ملا لیں اور اس روٹی پر پھیلا کر لگا دیں۔
  7. 7 پھر اسے باریک رول کی طرح لپیٹ لیں اور دو حصے کر لیں،دونوں حصوں کو ایک دوسرے کے ساتھ چوٹی کی طرح بناتے ہوئے گول کرتے جائیں اور کوکنگ آئل لگی ہوئی ٹرے میں رکھ دیں۔
  8. 8 اوون میں رکھ کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے یا سنہری ہونے تک بیک کر لیں۔

(637) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers And Other Bread Sweet Dishes - مزید پڈنگ، بریڈ پڈنگ، بریڈ فنگرز اور دیگر بریڈڈ میٹھے پکوان

Urdu cooking recipe of Braided Cinnamon Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Braided Cinnamon Roll is a Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers And Other Bread Sweet Dishes, and listed in the pudding, bread pudding , bead fingers, bread sweet dishes. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.