Chicken Fritters Recipe In Urdu

چکن فریٹرز بنانے کی ترکیب

Chicken Fritters Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ دو عدد
2 نمک حسب ذائقہ
3 پسا ہوا لہسن ایک چا ئے کا چمچ
4 مایونیز آدھی پیالی
5 میدہ ایک چوتھائی پیالی
6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
7 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
8 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
9 چینی ایک چائے کا چمچ
10 انڈے دو عدد
11 موزریلا چیز آدھی پیالی
12 ہرادھنیا حسب پسند
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو دھو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریز میں رکھیں پھر اسے باریک کاٹ لیں ۔
  2. 2 ایک پیالے میں چکن ڈال کر اس میں نمک ،لہسن ،مایونیز ،انڈے ،میدہ ،کالی مرچ ،لال مرچ،سفید مرچ،چینی،موزریلا چیزاور باریک کٹا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔
  3. 3 نان اسٹک فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں چکن کے آمیزے کی ٹکیاں بنا کر سنہری فرائی کریں ۔

متعلقہ پکوان

(1253) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Fritters, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Fritters is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.