Chicken Schezwan Recipe In Urdu

چکن شیزوان بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Schezwan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Schezwan is a Boneless Chicken, and listed in the chicken boneless. its preparation time is only 5 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chicken Schezwan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

5 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بون لیس آدھا کلو (ایک ایک انچ کے ٹکڑے کرلیں)
2 ڈارک سویا ساس ایک ٹیبل اسپون
3 نمک حسب ذائقہ
4 سرکہ ایک ٹیبل اسپون
5 کٹی لال مرچ ایک ٹیبل اسپون
6 لہسن ادرک پسا ہوا ایک ٹیبل اسپون
7 چائینیر سالٹ کواٹر ٹی اسپون
8 کارن فلور دو ٹیبل اسپون
9 انڈے کی سفیدی ایک عدد
10 چینی ہالف ٹی اسپون

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ان سارے مصالحوں کو چکن میں شامل کرکے اس کو ایک دو گھنٹے کے لئے میرینیٹ کریں تو زیادہ مزے کا بنتا ہے
  2. 2 ورنہ اگر ٹائم نہ ہو تو بس ان سب کو چکن میں شامل کر کے چکن کو ڈیپ فرائی کر کے گولڈن بروٴان کر لیں
  3. 3 اب ایک پیالے میں تقریباً ہالف کپ ٹماٹو ساس، تین ٹیبل اسپون چلی ساس، ایک ٹیبل اسپون سویا ساس، کٹی ہوئی لال مرچیں ایک ٹیبل اسپون ڈال لیں
  4. 4 اگر کم تیز کھانا ہو تو کم کر لیں
  5. 5 زیادہ کھانا ہو تو اسی حساب سے زیادہ کر لیں
  6. 6 سرکہ ایک ٹیبل اسپون، چائینیز نمک کواٹر ٹی اسپون
  7. 7 اب ایک پین میں ایک ٹیبل اسپون تیل گرم کریں اور اس میں لہسن ادرک ڈالیں، اس کے ساتھ جو ساس پیالے میں مکس کر کے رکھی تھی وہ ڈال دیں
  8. 8 اگر کم گریوی والا پسند ہے تو ایسے ہی ٹھیک ہے ورنہ ایک کپ چکن کی یخنی شامل کر دیں
  9. 9 جب ابلنے لگے تو ایک یا دو ٹی اسپون کارن فلور پانی میں حل کر کے اس میں ڈال کر حسب منشاء گاڑھا کر لیں
  10. 10 اب ایک دوسرے پین میں تھوڑے سے تیل کو گرم کریں
  11. 11 تھوڑی سی لہسن ادرک ڈالیں اور پھر اسپرنگ اونیئین اور چکن کے فرائیڈ پیس ڈال کر تھوڑا سا اسٹر کریں
  12. 12 اب جو سبزی آپ کو پسند ہو وہ ڈال دیں
  13. 13 اس میں مشروم، شملہ مرچ، گاجر، بین اسپراوٹ شامل کرسکتے ہیں
  14. 14 سب سبزیوں کو اسٹر فرائی کرنے کے بعد اس میں جو ساس بنا کر رکھی تھی وہ شامل کردیں
  15. 15 اور گرم گرم فرائیڈ رائیس کے ساتھ سرو کریں

متعلقہ پکوان

(3110) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Boneless Chicken - مزید چکن بون لیس

More Recipes - مزید تراکیب