Chicken Karahi Noodles Recipe In Urdu

نوڈلزودھ چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Karahi Noodles, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Karahi Noodles is a Chicken Karahi And Murgh Karahi, and listed in the Karahi Chicken and Chicken curry. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chicken Karahi Noodles Recipe In Urdu

اشیاء:
بیک پارلر رئیل ایگ نوڈلز پیکٹ
مرغی کا گوشت کلو
چکن کڑاہی مصالحہ ایک پیکٹ
ٹماٹر (کاٹ لیں) دو عدد
ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
بیک پارلر ٹماٹو کیچپ ایک کپ
بیک پارلر چلی سوس ایک کپ
تیل حسب ضرورت
پیاز(سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
ہری مرچ(ثابت رہنے دیں) 8عدد
نمک حسب ذائقہ
دہی کپ
ترکیب:
بیک پارلر رئیل ایگ نوڈلز کو ابلتے میں 5-7منٹ کے لئے ابال لیں۔ یہاں تک کہ ایک کنی رہ جائے اس کے بعد چھلنی میں ڈال کر گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزار دیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر بیک پارلر رئیل ایگ نوڈلز کو ایک پیالے میں نکال لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ اس میں لہسن، ادرک پیسٹ اور گوشت ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔ دہی میں چکن کڑاہی مصالحہ ڈال کر مکس کر کے کڑاہی میں شامل کر دیں ساتھ ہی اس میں 1کپ پانی ڈال دیں اور گوشت گلا لیں۔ ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈالیں اور مزید تین منٹ تک پکائیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کر یں اس میں بیک پارلر ٹماٹوکیچپ ، بیک پارلر چلی سوس اور نمک ڈالیں اور ساتھ ہی بیک پارلر رئیل ایگ نوڈلز بھی ڈال دیں۔ تین منٹ تک اس آمیزے کو درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد اس مکسچر کو گوشت کے آمیزے میں ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کر کے اتنا پکائیں کہ تیل الگ نظر آنے لگے۔ چکن کڑاہی ودھ نوڈلز تیار ہے کسی سرونگ ڈش میں نکال کر کیچپ اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(5433) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Karahi And Murgh Karahi - مزید چکن کڑاہی

More Recipes - مزید تراکیب