Chutni Bharay Pamfart Recipe In Urdu

چٹنی بھرے پمفرٹ بنانے کی ترکیب

Chutni Bharay Pamfart Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پمفرٹ مچھلی چار عدد
2 لیموں چار عدد
3 لال مرچ چھے عدد ثابت
4 ہری مرچ چھے عدد
5 لہسن کے جوئے چھے عدد
6 ہلدی ایک چائے کا چمچ
7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
8 کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ثابت
9 سفید سرکہ دوکھانے کے چمچے
10 تیل حسب ضرورت
11 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ثابت پمفرٹ مچھلی پر کٹ لگائیں
  2. 2 اب دھوئے بغیر ان پر سفید سرکہ لگا کر پانچ منٹ رکھ دیں
  3. 3 اس کے بعد دھوکر ہلدی ، نمک اور لیموں کا رس لگا کر رکھیں
  4. 4 پھر ثابت لال مرچ ، ہری مرچ، ثابت کالی مرچ، سفید زیرہ اور لہسن کے جوئے ملا کر چٹنی پیس لیں
  5. 5 ساتھ میں تھورا سا نمک بھی چٹنی میں شامل کردیں
  6. 6 اب ایک ایک مچھلی کے کٹ میں تھوڑی تھوڑی چٹنی بھرلیں
  7. 7 اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں مچھلی کو فرائی کریں
  8. 8 جب وہ گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال کر ٹشو پر رکھیں، تاکہ چکنائی جذب ہوجائے
  9. 9 مزے دار چٹنی بھرے پمفرٹ تیار ہیں۔

متعلقہ پکوان

(2488) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chutni Bharay Pamfart, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chutni Bharay Pamfart is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.