French Pie Recipe In Urdu

فرنچ پائی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of French Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. French Pie is a Apple Pie, Other Pies, and listed in the Apple Pie aur doosri Pies. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
French Pie Recipe In Urdu

اجزاء:
میدہ ایک پیالی
ٹھنڈا پانی ایک پیالی
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر ایک چٹکی
فلنگ کے لئے:
پالک (ابال کر پیس لیں)دو پیالی
پیاز(کترے ہوئے) آدھی پیالی
سبز مرچ دو عدد
ٹماٹو پوری ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل دو کھانے کے چمچ
چیز سوس ایک پیالی
کارن ابلے ہوئے آدھی پیالی
ترکیب:
میدہ، نمک، کالی مرچ مسٹرڈ اور پانی ملا کر آمیزہ تیار کر یں۔ فرائنگ پین کو چکنا کر یں اور اس میں آدھی پیالی آمیزہ ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔ چیز سوس کیلئے دو کھانے کے چمچ مکھن گرم کر کے ایک کھانے کا چمچ میدہ فرائی کر یں۔ پھر اس میں آہستہ آہستہ ایک پیالی دودھ ڈالیں اور گاڑھا کر لیں اور کدوکش کیا ہوا دو کھانے کا چمچ پنیر ملائیں۔
تیل گرم کر یں اور پیاز، سبز مرچیں، پالک اور ٹماٹو پوری ملائیں۔ پانی اچھی طرح پکا کر خشک کر لیں۔ ابلے ہوئے کارن ملائیں۔ اور آگ سے ہٹا لیں۔ ہرریسپر میں تھوڑی تھوڑی فلنگ ڈال کر لفافے کی طرح بند کر یں۔ ایک چکنی بیکنگ ڈش میں ترتیب سے رکھیں اور ان کے اورپ چیز سوس ڈال کر 200ڈگری پر 10منٹ کے لئے بیک کر یں۔

متعلقہ پکوان

(5325) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Apple Pie, Other Pies - مزید ایپل پائی اور دیگر پائی

More Recipes - مزید تراکیب