Green Chana Recipe In Urdu - Recipe No. 1431

Green Chana Urdu recipe is available at UrduPoint. Green Chana is a famous dish in this region. You can read here Green Chana recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Green Chana. You can know the complete method to make Green Chana on this page. We will also tell you how long it will take to make Green Chana. Read the recipe, ingredients, and everything related to Green Chana below.

ہرے چنے کی کونپلیں بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1431

Green Chana Recipe In Urdu
اشیاء:
سبز چنے ایک کپ
لہسن (پوتھیاں) تین سے چار عد دتک
سبز مرچیں دو سے تین عدد تک
اجوائن ٹیبل سپون
تیل 1ٹیبل سپون
ہینگ ٹیبل سپون
رائی کے بیج ٹیبل سپون
سرخ مرچ (ثابت) دو عدد
املی کا گودا دو ٹیبل سپون
ہلدی ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
شکر (بھوری) ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔سبزچنوں کو اچھی طرح سے صاف کر لیں ۔ صاف کرنے کے بعد ان کو دو سے تین دفعہ پانی کی وافر مقدار میں دھو لیں۔ دھونے کے بعد ان کو پانی کی وافر مقدار میں چار گھنٹے سے پانچ گھنٹے تک بھگو دیں۔ جب سبز چنے خشک ہو جائیں تو ان کو ایک برتن میں ڈال کر ان کو ایک سوتی کپڑا گیلا کر کے باندھ دیں اور کسی گرم جگہ پر دو دن کے لئے نرم کرنے کی غرض سے رکھ دیں۔ تقین کر لیں کہ سوتی کپڑا واقعی گیلا ہے اگر کپڑا خشک ہو گیا ہوا تو ایک مرتبہ کپڑے کو پھر گیلا کر دیں تاکہ چنے اچھی طرح پک جائیں ۔
2۔لہسن کو اچھی طرح چھیل لیں، چھیلنے کے بعدا س کو اچھی طرح کتر لیں سبز مرچوں کو اچھی طرح دھو لیں ، دھونے کے بعدان کو خشک کر لیں، خشک کرنے کے بعد ان کو درمیان میں سے کاٹ کران کے بیج نکال دیں جب بیج نکال لیں تو ان کو اجوائن کے ساتھ اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں ، پیسٹ بنانے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
3۔فرائی پین میں تیل ڈال کر گرم کر لیں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں ہینگ کا پاؤڈر اور رائی بیج ڈال دیں ۔ دونوں چیزیں ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں جب اس میں خستہ پن پیدا ہو جائے تو اس میں سرخ مرچ (ثابت) ڈال دیں۔ مرچ ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے فرائی کر یں۔
4۔اب اس فرائی پین میں کتری ہوئی لہسن اور کتری ہوئی سبز مرچیں ڈال کر اچھی طرح سے آدھے منٹ تک فرائی کر یں۔
5۔اب اس میں املی کا گودا ڈال دیں اور ساتھ ہی آدھا کپ پانی ڈال دیں ، اچھی طرح سے سوس پین کو ہلائیں، خوب اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
6۔اب اس میں ہلدی کا پاؤڈر ڈال دیں اور ساتھ نمک اور شکر (بھوری)بھی ڈال دیں۔ یہ سب چیزیں ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے پکائیں اور حرارت زیادہ کر لیں جب تک شکر کا محلول نہ بن جائے اچھی طرح پکائیں۔
7۔اب اس میں سبز چنے کی کونپلیں (چنے) اور پسی ہوئی اجوان جو سبز مرچوں کے ساتھ پسی ہوئی تھی ڈال دیں۔
8۔اب ان کو اچھی طرح سے مکس کر لیں، جلدی جلدی مکس کر یں ، اب جلدی سے آگ (حرارت ) بند کر دیں اور گرما گرم ڈش کھانے کے لئے پیش کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 120
پروٹین 3.0
چکنائی 4.8
کاربو ہائیڈریٹس 16.2
فائبر ز(ریشے) 0.8

(5990) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistani Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Green Chana, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Green Chana is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.