Lahori Dal Recipe In Urdu

لاہوری دال بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Lahori Dal, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lahori Dal is a Daal, and listed in the pulses lentils. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Lahori Dal Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 1 کپ مسور دال
2 نمک حسبِ ذائقہ
3 1 کھانے کا چمچ لہسن پیسٹ
4 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ
5 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی
6 4 کھانے کے چمچ مکھن
7 1 کپ کریم
8 1 چائے کا چمچ زیرہ
9 1 کپ پیازکٹے ہوئے
10 1 کھانے کا چمچ لہسن کٹا ہوا
11 3 چائے کا چمچ لیموں کا رس (جوس)
12 1 چائے کا چمچ بلیک پیپر کارن

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مسور دال صاف کریں اور دھوئیں
  2. 2 مسور دال کو 20 منٹ تک پانی میں بھگو دیں اور پھر نچوڑ لیں
  3. 3 2 کپ پانی اور نمک شامل کریں
  4. 4 15 تا 20 منٹ تک پریشر ککر میں پکائیں حتیٰ کہ دال پک جائے
  5. 5 ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ خارج ہو جانے دیں
  6. 6 دال پھینٹیں حتیٰ کہ تقریباً کچلی جائے
  7. 7 ایک گہرے پین میں انڈیل دیں
  8. 8 لہسن پیسٹ، سرخ مرچ، ہلدی، 2 کھانے کے چمچ مکھن اور کریم شامل کریں
  9. 9 دھیمی آنچ پر ابلنے کے قریب رکھیں حتیٰ کہ دال گاڑھی بن جائے
  10. 10 تڑکہ لگانے کے لیے ایک دوسرے پین میں بقایا مکھن گرم کریں
  11. 11 مکھن میں زیرہ شامل کریں
  12. 12 زیرہ جب چٹخنے لگے تب اس میں پیاز۔ لہسن شامل کریں
  13. 13 بھونیں حتیٰ کہ پیاز شفاف بن جائے
  14. 14 دال مکسچر میں شامل کریں
  15. 15 مزید 5 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
  16. 16 لیموں کا رس (جوس)، پیپر کارنر، اور نمک شامل کریں
  17. 17 بخوبی مکس کریں
  18. 18 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

متعلقہ پکوان

(3031) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal - مزید دالیں

More Recipes - مزید تراکیب