Kaleji Burger Recipe In Urdu

کلیجی برگر بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Kaleji Burger, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kaleji Burger is a Burgers, and listed in the Burger. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Kaleji Burger Recipe In Urdu


اجزاء:
کلیجی 250گرام
پیاز 100گرام
ٹماٹر 100گرام
بالائی 20گرام
مکھن 80گرام
پودینہ 100گرام
سبزدھنیا 10گرام
ہری مرچیں 4عد د
بن 6عد د
لیموں کارس تین چمچ
نمک ،کالی مرچ حسب ذائقہ
طریقہء:
ٹماٹرگول کلشوں میں کاٹ لیں اور پیاز بھی گولچھے دار کاٹ کر الگ رکھ لیں ۔ایک برتن میں دو گلاس پانی ڈال کر چولہے
پر رکھ دیں۔ جب پانی اچھی طرح گرم ہو کر ابلنے لگے تو اس میں کلیجی ڈال دیں ۔چار منٹ کے بعد برتن کو چولہے سے اتار
دیں اور کلیجی صاف کر کے اس کے باریک ٹکڑے کریں ۔ہلکاسا پانی کاچھینٹا لگائیں اور لعمولی آنچ پر رکھیں ۔جب ذرا نرم
ہو جائے تو چولہے سے اتار کرباریک پیس لیں۔پھر اس پسی ہوئی کلیجی میں نمک سیا مرچیں کر ہری مرچیں،ہرادھنیا اور پودینہ انتہائی
باریک کتر کر ،لیموں کا رس 40گرام مکھن اور بالائی ملا کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد تمام بن کے دودوٹکڑے
کریں۔ کسی توے پر بن کے ٹکڑوں کو مکھن لگا کر سنگ لیں تاکہ نرم ہو جائیں۔ایک ٹکڑے پر مصالے والی پسی ہوئی کلیجی پھیلا
کرلگائیں ۔دو سرا ٹکڑااس کے اوپر اور بن کو ہاتھ سے دبانے سے پیشتر کلیجی کے اوپر تھوڑا سا لچھے دار پیاز اور ٹماٹر رکھ دیں۔
چھری سے ہربن کے تین ٹکڑے کریں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(2912) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Burgers - مزید برگر

More Recipes - مزید تراکیب