Mash Ki Bhuni Hui Daal Recipe In Urdu

ماش کی بھنی ہوئی دال بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mash Ki Bhuni Hui Daal, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mash Ki Bhuni Hui Daal is a Punjabi Dal Aur Chana, and listed in the Punjabi Dal and Chana. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mash Ki Bhuni Hui Daal Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

381 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 دھلی ہوئی ماش کی دال ایک پاؤ
2 لہسن چار جوئے
3 گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کے دو چمچ
4 پیاز پاؤ نمک اور مرچ حسب ذائقہ
5 ادرک آدھی چھٹانک
6 گھی دو سے تین چھٹانک

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دال پکانے سے تین چار گھنٹے پہلے اچھی طرح تین دفعہ پانی سے دھو کر بھگو دیں
  2. 2 اس کے بعد گھی میں پیازکو سرخ کر لیں
  3. 3 لہسن کو پیس لیں اور اس میں ڈال کر بھون لیں
  4. 4 سرخ مرچ ہلدی اور نمک کے ساتھ ایک چمچہ پانی ڈال کر بھون لیں
  5. 5 یہاں تک کہ مصالحہ اچھی طرح بھن جائے
  6. 6 پھر بھگوئی ہوئی دال کو پانی سے نکال کر اس میں ڈال دیں
  7. 7 ساتھ ہی باریک ادرک کاٹکڑا ڈال دیں
  8. 8 پانی کا چھینٹا دے کر دال کو بھونیں
  9. 9 پانی خشک ہونے کے بعد دال گھی چھوڑ دے تو ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر دھیمی آگ پر پکنے دیں
  10. 10 جب دال گل جائے اور دانہ نہ ٹوٹے اور پانی خشک ہونے کے بعد دال کا چھوڑا ہوا گھی نظر آنے لگے تواس پر ہرا دھنیا ور ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں اور پانچ منٹ پر دم پر رکھ دیں
  11. 11 دم کے بعد دال کو ڈونگے میں ڈال کر اوپر پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک دیں
  12. 12 دال تیار ہے
  13. نوٹ

  14. 1 ماش کی دال کو دالوں کی ملکہ کہا جاتا ہے
  15. 2 یہ دال بعض مغلیہ بادشاہوں کی مرعوب غذا رہی ہے

متعلقہ پکوان

(3027) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Dal Aur Chana - مزید پنجابی دالیں اور چنے

More Recipes - مزید تراکیب