Meat Pie Recipe In Urdu - Recipe No. 2291

میٹ پائی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2291

Meat Pie Recipe In Urdu

اجزاء:
تیل دو کھانے کے چمچ
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک عدد بڑا سائز
گاجر(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
قیمہ تین پاؤ
میدہ دو چائے کا چمچ
بیف سٹاک سوا پیالی
ٹماٹو پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ورسٹر شائر سوس دو کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
ٹاپنگ کے لئے:
آلو تین عدد
مکھن دو کھانے کا چمچ
گرم دودھ تین کھانے کا چمچ
چیڈر چیز(کترا ہوا) ایک پیالی کترا ہوا
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز اور گاجریں تین منٹ کے لئے پکائیں۔ قیمہ ڈال کر پانچ منٹ پکائیں اور سنہری کر لیں۔ میدہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں۔ پھر سٹاک، ٹماٹو پیسٹ، ورسسٹر شائر سوس، نمک اور کالی مرچ ڈال کر ابال لیں پھر آنچ ہلکی کر کے 45منٹ پکائیں۔ آلوؤں کو نمکین پانی میں ابال کر گلا لیں۔ آلوؤں کوخشک کر کے میش کر لیں اور ان میں مکھن اور دودھ ملائیں۔ نمک کالی مرچ اور چیز ملائیں۔ قیمے کے آمیزے کو بیکنگ ٹن میں ڈالیں اور اس پر میش کئے ہوئے آلوؤں کو پھیلا دیں۔ آلوؤں کی سطح پر کاٹنے سے نشان لگائیں۔ اوون گرم کر یں اور 400درجہ حرارت پر 25منٹ کے لئے بیک کر یں۔

متعلقہ پکوان

(4801) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Meat Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Meat Pie is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.