Keema Bhari Shimla Mirch Recipe In Urdu

قیمہ بھری شملہ مرچ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Keema Bhari Shimla Mirch, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Bhari Shimla Mirch is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Keema Bhari Shimla Mirch Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

284 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 سرخ شملہ مرچ چار سے چھے عدد
3 ثابت لال مرچ چار عدد
4 ٹماٹر دو عدد
5 ٹماٹر دو عدد
6 ہری مرچ دو عدد
7 تیل تین کھانے کے چمچ
8 املی کا رس تین کھانے کے چمچ
9 لہسن پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
10 ادرک پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
11 زیرہ ایک کھانے کا چمچ
12 ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
13 گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
14 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک فرائیگ پین میں زیرہ اور ثابت دھنیا بھونیں
  2. 2 ان کی رنگت سنہری ہوجائے تو ثابت لال مرچ اور کھوپرا ڈال دیں
  3. 3 جب خوشبو آنے لگے تو یہ مصالحہ پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا کریں اور پھر اسے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں
  4. 4 اب ایک گہری کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے ایک منٹ کے لئے بھون لیں
  5. 5 اب اس میں قیمہ شامل کرکے پکائیں
  6. 6 اس میں بھنا ہوا مصالحہ پسا ہوا گرم مصالحہ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر قیمہ گلالیں
  7. 7 اب اس میں املی، کٹے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی ہری مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں
  8. 8 شملہ مرچ دھو کر اوپر سے کاٹ لیں اور بیج نکال لیں
  9. 9 اب اسے بیکنگ ٹرے پر رکھیں
  10. 10 اس پر تھوڑا سا تیل چھڑک دیں
  11. 11 پھر اسے 180 ڈگری پر دس سے بارہ منٹ کے لیے بیک کرلیں
  12. 12 تیار ہونے پر اس کے اندر تیار قیمہ بھر کر دوبارہ پانچ منٹ کے لیے بیک کرلیں
  13. 13 مزیدار قیمہ بھری شملہ مرچ تیار ہے

متعلقہ پکوان

(5346) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب