Meatballs Rice Recipe In Urdu

میٹ بالز رائس بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Meatballs Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Meatballs Rice is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 55 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Meatballs Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

55 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

353 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 نمک حسبِ ذائقہ
3 لال مرچ پاوٴڈر حسبِ ذائقہ
4 گرم مصالحہ پاوٴڈر آدھا چائے کا چمچ
5 لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
6 ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
7 پودینہ حسبِ ضرورت
8 تیل ایک پیالی
9 پیاز ایک عدد
10 ٹماٹر دو عدد
11 چاول ایک کلو
12 ہری مرچ چھ عدد (درمیان سے کٹ لگائیں)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمہ کو سِل پر ایک بار اور پیس کر اس میں نمک، لال مرچ پاوٴڈر، گرم مصالحہ پاوٴڈر، ایک چائے کا چمچ لہسن ادرک پیسٹ، ہرا دھنیا اور پودینہ ملا کر چھوٹے بالز بنائیں
  2. 2 سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں بالز ڈال کر فرائی کرکے الگ رکھ دیں
  3. 3 پتیلی میں تیل گرم کریں اور پیاز کے سلائس کاٹ کر ڈال دیں
  4. 4 سنہری مائل ہو جائیں تو اس میں ایک چائے کا چمچ لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں
  5. 5 اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر بھونیں
  6. 6 چاول دھو کر ڈال دیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ چاول ڈوب جائیں
  7. 7 حسبِ ذائقہ نمک شامل کر دیں اور تیز آنچ پر پکائیں
  8. 8 پانی خشک ہو جائے تو فرائی کی ہوئی میٹ بالز اور ہری مرچ ڈال دیں اور دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں
  9. 9 سرونگ ڈش میں نکال کر پودینہ کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں
  10. 10 مزے دار میٹ بالز رائس تیار ہیں

متعلقہ پکوان

(4306) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

More Recipes - مزید تراکیب