Methi Ki Roti Recipe In Urdu

میتھی کی روٹیاں بنانے کی ترکیب

Methi Ki Roti Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

10 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

کیلوریز‎

131 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گندم کا آٹا دو پیالی
2 میتھی آدھا کلو
3 ثابت دھنیا دو کھانے کا چمچ (موٹا کوٹا ہوا)
4 اناردانہ ایک کھانے کا چمچ (موٹا کوٹا ہوا)
5 گھی روٹیوں کے لئے حسب ضرورت
6 مکھن آدھی پیالی
7 نمک حسب منشا
8 سرخ مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
9 دہی آدھ کلو

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میتھی کو چن کر دھو لیں اور اسکو گوشت بیلنے والی مشین یا گرائنڈر میں باریک پیس لیں
  2. 2 پسی ہوئی میتھی میں نمک، مرچ، دھنیا اور انار دانہ شامل کریں
  3. 3 آٹے کو پسی ہوئی میتھی سے گوندھ کر روٹیوں کے آٹے کی طرح بنا لیں (نمک چکھ لیں)
  4. 4 روٹی بیل کر توے پر رکھ کر گھی میں پکالیں
  5. 5 آنچ درمیانہ رکھیں
  6. 6 جب روٹی پک جائے تو اسے توے سے اتار کر اس پر تھوڑا سامکھن لگائیں اور روٹی کو لپیٹ کر رکھ لیں
  7. 7 اسی طرح ساری روٹیاں تیار کر لیں
  8. 8 دہی کو پھینٹ کر اس میں تھوڑا سا نمک ملائیں اور میتھی کی مزید ار روٹی کو دہی سے کھائیں
  9. 9 میتھی کی روٹی گرم گرم کھائیں کیونکہ ٹھنڈی ہونے کے بعد اسکا ذائقہ نہیں بنتا
  10. 10 آپ چاہیں تو اسے نمکین یا میٹھی لسی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں
  11. نوٹ

  12. 1 اگر مزید آٹے کی ضرورت پڑے تو استعمال کر سکتے ہیں

متعلقہ پکوان

(2892) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Roti, Paratha Aur Bhatura - مزید پنجابی پراٹھا، پنجابی روٹی، بھتورا وغیرہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Methi Ki Roti, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Methi Ki Roti is a Punjabi Roti, Paratha Aur Bhatura, and listed in the Punjabi Roti, Paratha and Bhatoora. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 10 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.