Tas Gosht Recipe In Urdu

تاس گوشت بنانے کی ترکیب

Tas Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

250 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت ایک کلو
2 تیل چار کھیانے کے چمچے
3 ٹماٹر دو عدد (سلائس کاٹ لیں)
4 پیاز ایک عدد (باریک سلائس کاٹ لیں)
5 ٹماٹو پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
6 میدہ ایک کھانے کا چمچہ
7 لہسن کے جوے چار عدد (چوپ کر لیں)
8 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (باریک چوپ کر لیں)
9 تازی سرخ مرچیں چار عدد (گرم پانی میں بھگو کر پیس لیں)
10 نمک حسب ذائقہ
11 سفید مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
12 پنیر 150گرام (کدوکش کر لیں)
13 دودھ دو کپ
14 آلو دو عدد (بڑے ٹکڑے کاٹ لیں)
15 سیم 8-10عدد
16 گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
17 مکھن ایک کھانے کا چمچہ
18 چاول دو کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں مکھن ڈال کر چمچہ چلائیں
  2. 2 اس کے بعد گوشت، پیاز، میدہ، لہسن کے جوے، ادرک ، نمک، سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر 3-4منٹ تک فرائی کر یں
  3. 3 اس کے بعد اس میں ٹماٹو پیسٹ اور سرخ مرچوں کا پیسٹ ڈال کر مزید 5-10منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں
  4. 4 مصالحہ جب بھننے لگے تو اس میں دودھ شامل کر یں اور ایک ابال آنے تک ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں
  5. 5 آلو ، گاجر اور سیم کو اسٹیم بوائل کر یں
  6. 6 چاولوں کو ایک کنی رہنے تک ابال لیں
  7. 7 باریک باریک جالی والا اسٹیمر سوس پین لیں اور اس میں پانی گرم کر یں
  8. 8 اسٹیمنگ پلیٹ میں پہلے ابلے ہوئے چاول بچھا کر اس پر گوشت کا آمیزہ رکھیں
  9. 9 اس کے اطراف سے اسٹیم کی ہوئی سبزیاں رکھ کر کدوکش کیا ہوا پنیر چھڑکیں
  10. 10 آخر میں گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑکیں اور ٹماٹر کے سلائس رکھیں اور اسٹیمنگ پلیٹ کو سوس پین کے اوپر رکھ کر ڈھکن ڈھک کر 15-20منٹ تک پکائیں
  11. 11 تاس گوشت تیار ہے

متعلقہ پکوان

(5316) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Tas Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tas Gosht is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.