Mutton Curry Kaju Recipe In Urdu - Recipe No. 7300

مٹن کری کاجو بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7300

Mutton Curry Kaju Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مٹن 600 گرام
2 ادرک پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
3 لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
4 تیل 1/4 کپ
5 دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
6 زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
7 ثابت پیاز (چھلکا اتار لیں) 300 گرام
8 الائچی 1/2 چائے کا چمچہ
9 دہی (پھینٹ لیں) 500 گرام
10 ہری مرچیں 6 عدد
11 سرکہ 4 چائے کے چمچے
12 کاجو 100 گرام
13 نمک حسب ذائقہ
14 ادرک کی قاشیں حسب ضرورت
15 زعفران 1 چٹکی (پانی میں زعفران حل کر لیں)
16 کریم حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز‘سرکہ‘کاجو اور ہری مرچیں ملا کر اُبال لیں۔اس کے بعد اس کو بلینڈ کرکے پیسٹ تیار کر لیں۔
  2. 2 ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اُس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ دیر فرائی کر لیں۔
  3. 3 اس کے بعد دھنیا‘زیرہ پاؤڈر اور نمک شامل کر دیں۔
  4. 4 کچھ دیر بعد مٹن ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔اور تھوڑا سا پانی بھی شامل کر دیں۔
  5. 5 گوشت تھوڑا گل جائے تو کڑاہی سے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  6. 6 اس میں بلینڈ کیا ہوا پیسٹ اور الائچی ڈال دیں۔اس کو پکائیں یہاں تک کہ تیل الگ ہونے لگے۔اس میں مٹن دوبارہ شامل کر دیں اور اس وقت تک پکائیں کہ مٹن گل جائے۔
  7. 7 آخر میں زعفران‘ادرک‘کاجو اور کریم سے گارنشنگ کر لیں۔
  8. 8 لیجئے مٹن کری کاجو کے ساتھ تیار ہے گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

(695) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

Urdu cooking recipe of Mutton Curry Kaju, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Curry Kaju is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.