Namkeen Aloo Recipe In Urdu

نمکین آلو بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Namkeen Aloo, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Namkeen Aloo is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Namkeen Aloo Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو آدھا کلو
نمک حسب ضرورت
گرم مصالحہ دو چٹکی
مرچ آٹھ عدد
کالا نمک دو ماشہ
امچور دو تولہ
ترکیب:
سب سے پہلے آلو چھیل کر کدوکش کر لیجئے اور چھلنی میں پانی رکھ کر پانی سے خوب دھوئیے۔ (ہاتھ سے نہ ملئے ورنہ آلو ٹوٹ جائیں گے) دھونے کے بعد آلو دھلے ہوئے کپڑے پر پھیلا دیجئے جب اچھی طرح خشک ہو جائیں تو کڑاہی میں آدھا کلو گھی ڈال کر خوب تیز گرم کر لیجئے۔ اس میں تھوڑے آلو ڈال کر تلیے۔ گھی میں آلو ڈالنے سے بلبلے اٹھنے لگیں گے۔ جب تک آلو کچے رہتے ہیں، بلبلے بھی اٹھتے رہتے ہیں۔ جیسے ہی آلو خشک ہو جاتے ہیں بلبلے بھی اٹھنے بند ہو جاتے ہیں۔ اس وقت آلوؤں کو پانی سے فوراًنکال لینا چاہیے۔ سب آلو تلے جانے کے بعد نمک، امچور، کالا نمک اور گرم مصالحہ باریک پیس کر مل لیں۔ مگر شروع میں سب مصالحہ نہ ڈالئے۔ تھوڑا سا بچا لیجئے۔ نمک چھڑکنے کے بعد اگر ضرورت ہو تو مصالحہ ڈالیں ورنہ نہیں۔ بہت زیادہ لذیذ اور نمکین آلو تیار ہوگا۔

متعلقہ پکوان

(4825) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب