Panjeeri Recipe In Urdu

پنجیری بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Panjeeri, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Panjeeri is a Panjeri, and listed in the Panjeri. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Panjeeri Recipe In Urdu

اشیاء:
سوجی کلو
مکھانے 100گرام
گوند 100گرام
بادام گری 250گرام
کشمش 100گرام
ناریل 100گرام
پستہ 50گرام
سونٹھ 20گرام
گھی 750ملی لیٹر
چینی کلو
ترکیب:
ایک کڑا ہی میں تھوڑا سا گھی ڈالئے اور اس میں گوند اور مکھانے سرخ کر کے نکال لیجئے۔ باقی گھی کسی دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں سوجی ڈال کر خوب بھونئے۔ جب سوجی کا رنگ بادامی ہو جائے تو چینی، گوندھ ، مکھانے ، بادام ، پستہ ، ناریل اور کشمش وغیرہ صاف کر کے ڈال دیجئے اور چمچہ اچھی طرح ہلاتے رہیے۔ جب چینی اور سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں اور پانی بالکل خشک ہو جائے۔ صرف گھی ہی رہ جائے تو اتار لیجئے اور سونٹھ (پسی ہوئی)ملا کر رکھ دیجئے۔ دس پندرہ منٹ بعد چمچہ اچھی طرح چلا کر تناول فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(4069) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Panjeri - مزید پنجیری

More Recipes - مزید تراکیب