Peanut Cream Pie Recipe In Urdu - Recipe No. 6437

Peanut Cream Pie Urdu recipe is available at UrduPoint. Peanut Cream Pie is a famous dish in this region. You can read here Peanut Cream Pie recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Peanut Cream Pie. You can know the complete method to make Peanut Cream Pie on this page. We will also tell you how long it will take to make Peanut Cream Pie. Read the recipe, ingredients, and everything related to Peanut Cream Pie below.

پی نٹ بٹر کریم پائی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6437

Peanut Cream Pie Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مونگ پھلی ڈیڑھ پیالی

2 میدہ ڈیڑھ پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 دودھ دو پیالی

5 کارن فلار دوکھانے کے چمچ

6 چینی ایک پیالی

7 انڈے تین عدد

8 ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ

9 مارجرین یا مکھن آدھی پیالی

10 کوکنگ آئل ایک سے دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پی نٹ بٹر بنانے کے لئے ایک پیالی مونگ پھلی گرائینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں،پھر اس میں کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے اس کا پیسٹ بنالیں،آخر میں بقیہ مونگ پھلی ڈال کر ایک منٹ کے لئے پیسیں تاکہ تھوڑا سا کر نچی ہو جائے۔
  2. 2 پائی کا کرسٹ بنانے کے لئے میدے میں نمک ڈال کر ملائیں پھر اس میں مارجرین یا مکھن ڈال کر اسے کانٹے سے ملاتے جائیں یہاں تک کہ وہ ڈبل روٹی کے چورے کی شکل میں آجائے۔
  3. 3 پھر اس میں چار سے چھ چمچ یخ ٹھنڈا پانی ڈال کر گوندھیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  4. 4 فلنگ بنانے کے لئے کارن فلار کو دوکھانے کے چمچ دودھ میں گھول لیں،دودھ کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں آدھی پیالی چینی ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں۔
  5. 5 پھر اس میں کارن فلار کا مکسچر ڈال کر ملائیں،انڈے کی زردیوں کو علیحدہ کرکے پھینٹ لیں اور آنچ ہلکی کرکے اسے دودھ میں ڈال کر ملالیں،چار سے پانچ منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں ،ٹھنڈا کرنے فریج میں رکھ دیں۔
  6. 6 گندھے ہوئے میدے کو فریج سے نکال کر حسب پسند شیپ کے اوون پروف پیالے میں لگائیں اور اس میں کانٹے سے سوراخ کرلیں تاکہ بیک کرتے ہوئے پھولنے نہ پائے۔
  7. 7 پھر اسے180پر پندرہ منٹ پہلے گرم کئے ہوئے اوون میں دس سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کرکے نکال لیں آدھی پیالی چینی کو پیس کر پی نٹ بٹر میں ملالیں،سفید یوں کو تھوڑی سی چینی ڈالتے ہوئے الیکٹرک بیٹر سے سخت پھینٹ لیں۔
  8. 8 بیک کئے ہوئے کرسٹ کو ٹھنڈا ہونے پر چاہیں تو پیالے سے نکال کر فلنگ ڈالیں۔
  9. 9 پہلے اس میں ایک تہہ پی نٹ بٹر کی لگائیں،پھر تیار کیا ہوا کسٹرڈ ڈالیں ،دوبارہ سے دونوں تہہ لگائیں اور آخر میں پھینٹی ہوئی سفیدی ڈال دیں۔

(3575) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet

Urdu cooking recipe of Peanut Cream Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Peanut Cream Pie is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.