Peanut Chicken Chaat Recipe In Urdu

پی نٹ چکن چاٹ بنانے کی ترکیب

Peanut Chicken Chaat Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بون لیس سات سو پچاس گرام
2 (لال مرچ چھ عدد کُٹی ہوئی
3 انڈوں کی سفیدی دو عدد
4 شملہ مرچ تین عدد چوکور کاٹ لیں
5 پیاز تین عدد (چوکور کاٹ لیں
6 ادرک ایک چائے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
7 سرکہ ایک چائے کا چمچ
8 چینی دو چائے کے چمچ
9 کارن فلور دو کھانے کے چمچ
10 نمک ایک چائے کا چمچ
11 اجینوموتو ایک چائے کا چمچ
12 سویا سوس دو چائے کے چمچ
13 پی نٹ (مونگ پھلی کے دانے) تین چوتھائی کپ
14 تیل حسب ضرورت
15 پانی حسبِ ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن پر ہلکے کٹ لگالیں۔
  2. 2  دو کھانے کے چمچ پانی میں ایک کھانے کا چمچ کارن فلور ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔
  3. 3  ایک باؤل میں چکن، نمک، اجینوموتو، کارن فلور پیسٹ اور انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔
  4. 4  ایک پین میں تیل گرم کرکے مونگ پھلی ہلکی گولڈن کرکے نکال لیں۔
  5. 5  اسی تیل میں مصالحہ لگا چکن فرائی کرلیں۔
  6. 6 ایک اور پین لے کر تیل گرم کریں اور چینی ڈال کر براؤن کرلیں۔
  7. 7  اب ادرک اور کٹی لال مرچ شامل کر دیں۔ اس میں شملہ مرچ، پیاز اور فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کریں۔
  8. 8  سرکہ اور سویا سوس شامل کرکے مزید پکائیں۔
  9. 9  بقیہ کارن فلور کو پانی میں مکس کرکے اور مونگ پھلی چکن میں ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
  10. 10  مزے دار پی نٹ چکن تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(5704) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Ramazan Pakwan - مزید رمضان پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Peanut Chicken Chaat, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Peanut Chicken Chaat is a Ramazan Pakwan, and listed in the Ramadan Pakwan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.